Siyasi Manzar
قومی خبریں

تین روزہ جشنِ اُڈما نہایت تزک و احتشام کے ساتھ انجام پایا

اختتامی تقریب میں حق گو و بیباک سیاسی رہنما ابو عاصم اعظمی کی شرکت* طب یونانی کے پاس جو قیمتی سرمایہ ہے، اس کی حفاظت ضروری ہے۔ اس کے جائز حقوق اور انصاف کے لئے ہماری سعی جاری رہیگی : ابو عاصم اعظمی

ممبئ 05نومبر(پریس ریلیز) : ممبئی میں منعقد ہونے والا یومِ اُڈما۔ 2023 کا اختتامی اجلاس میں طبّی میدان کے سرکردہ افراد، ماہرین، طلباء و طالبات اور ملک کے مختلف گوشوں سے آئے ہوئے تاجر حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی۔ صدر مجلس کی حیثیّت سے معروف عوامی شخصیّت اور سیاسی رہنما ابو عاصم اعظمی (ایم۔ ایل۔ اے) جلوہ افروز تھے۔ تقریب کا باضابطہ آغاز حافظ مقبول حسن (پیٹرون، اڈما) کی تلاوت کلام اللّٰہ سے ہوا۔ اڈما کے قومی صدر حامد احمد نے خطبہ صدارت پیش کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر ایس ایم حسین (صوبائی صدر۔ لیگل سیل، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس)، ڈاکٹر ایس۔ ایم۔ ندیم (پرنسپل الامین یونانی میڈیکل کالج، مالیگاؤں)، حکیم فاروقی اختر حسین (پرنسپل یونانی میڈیکل کالج،پونے) ڈاکٹر محمّد زبیر (پرنسپل محمّدیہ کالج، مالیگاؤں)، پروفیسر سیّد اسرار احمد شہادت علی (پرنسپل یونانی میڈیکل کالج، اورنگ آباد)، پروفیسر جمال اختر (یونانی میڈیکل میڈیکل کالج، پریاگ راج) ، پروفیسر قاضی رشید انور (پرنسپل انجمن اسلام طبّیہ یونانی میڈیکل کالج، ممبئی) پروفیسر حکیم انصاری مسعود احمد (پرنسپل یونانی میڈیکل کالج، اکل کوواں)، حکیم قاری محمّد عبدالقدوس عبدالستّار (پرنسپل یونانی میڈیکل کالج، جلگاؤں) نے اظہار خیال میں طب یونانی کے فروغ کے لئے موجودہ حالات اور وقت کے تقاضے کے پیش نظر تحریکی و انقلابی عملی پیش رفت پر زور دیا۔ ساتھ ہی اسپیکرس حضرات نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ملک کے یونانی میڈیکل کالجوں میں سائنٹفک پروگرام کا انعقاد، بی یو ایم ایس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی، یونانی پروڈکٹس کا باضابطہ اشتہار اور یونانی پیتھی کے تعلق سے نشر و اشاعت کو لازمی طور پر پالیسی کا حصّہ بنایا جائے۔ اڈما کی جانب سے اسٹیج پر تشریف فرما مہمانان ذی وقار کو بدست معزز اراکین اُڈما حکیم محسن دہلوی (قومی جنرل سکریٹری، اڈما)، محمد عارف (پیٹرون، اڈما)، مقبول حسن (پیٹرون، اڈما)، محمّد صادق بابلہ، ڈاکٹر محمّد خبیب بقائی، سیّد منیر عظمت، پرویز احمد خاں، ڈاکٹر مطیع اللّٰہ مجید، حکیم اعجاز احمد اعجازی، ڈاکٹر شاہد بخش، حکیم یثمانیل عثمانی، حکیم عزیر بقائی، حکیم محمد اسلم، حکیم مدثر جمال بخشی، حکیم محمد ارشد علی، محمد امجد علی فیض و دیگر معزز حضرات نے پلانٹر اور مومنٹو سے بطور اعزاز سرفراز کیا گیا۔ بعد ازاں صدر مجلس جناب ابو عاصم اعظمی (ایم ایل اے مہاراشٹر) نے اپنے پُرمغز خطاب سے نوازا۔ پروگرام میں ممبئی کی معروف شخصّت اور میدان طب کی نامور ہستی مولانا حکیم محمود احمد دریا بادی پروگرام کے اوّل تا آخر متحرک رہے اور ہر ممکن اڈما ٹیم کو تعاون سے نوازا۔ سائنٹفک و ٹیکنکل سیشن میں پروفیسر خان محمد قیصر، پروفیسر زینت اقبال، ڈاکٹر کے ٹی اجمل ان تینوں حضرات کے اہم موضوعات پر بیانات ہوئے۔ اس اہم سیشن کے چیئر پرسن تھے ڈاکٹر حمید الدین، ڈاکٹر آصف انصاری اور نبیل انور (نائب صدر، اڈما) جبکہ ڈاکٹر خبیب بقائی (بانی رکن، اُڈما) نظامت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اخیر میں حکیم محسن دہلوی قومی جنرل سکریٹری، اُڈما) نے سبھی معزز مہمانان وہ شرکاء حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد اجتماعی طور پر قومی ترانہ پیش کیا گیا۔،

Related posts

امین پٹھان نے بی جے پی کو دیا بڑا جھٹکا، کانگریس میں ہوئے شامل Rajasthan Election 2023

Siyasi Manzar

محرم کوٹے سے مہاراشٹرا کی خواتین سب سے بڑی تعداد میں حج کریں گی

Siyasi Manzar

ایم ای پی اقلیتی شعبہ کے صدر مطیع الرحمٰن عزیز کو لندن اسکول کی جانب سےامن و ترقی کی بین الاقوامی ورکشاپ میں شرکت کا اعزاز

Siyasi Manzar

Leave a Comment