Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

ایمان کے بغیر کوئی بھی عمل قابلِ قبول نہیں۔ سعود اختر سلفی

سدھارتھ نگر18 نومبر،ابوالکلام آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت چلنے والے ادارے معہد الفرقان لتحفیظ القرآن الکریم محمودوا گرانٹ انتری بازار میں عقیدۂ توحید کی عظمت اور اس کے منافی امور کے موضوع پر تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقہ کے معروف اور مقتدر علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی صدارت جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر کے استاد، ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے کی اور نظامت کے فرائض جامعہ سلفیہ بنارس کے فارغ التحصیل نوجوان عالم حامد عبدالمنان سلفی نے نبھائی۔

پروگرام کا آغاز معھد الفرقان لتحفیظ القرآن الكريم کے طالب علم عزیزم سرفراز احمد کی تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد معہد الفرقان کے طالب علم یوسف نے حمد باری تعالیٰ پیش کیا اور نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم معہد الفرقان کے استاد حافظ مرشد صاحب نے گنگنائی۔

اس کے بعد باقاعدہ طور سے تربیتی خطابات کا سلسلہ شروع ہوا۔ پہلا خطاب ابو الکلام آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے ناظم اور جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر کے استاد مولانا سعود اختر سلفی کا ہوا، آپ نے حاضرین و سامعین اور مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا اور ان کی حاضری پر شکریہ ادا کرنے کے بعد عظمت توحید کے موضوع پر شاندار پر مغز خطاب فرمایا۔ ان کے بعد جماعت کی علمی اور فن عقیدہ کے متخصص مولانا کرم اللہ منصور مدنی نے صحیح اسلامی عقیدہ سے گمراہی کے اسباب کے موضوع پر مفصل خطاب کیا، ان کے بعد جماعت کے نامور صحافی اور قلم کار مولانا عبدالصبور ندوی کا امور غیبیات کے موضوع پر مختصر مگر جامع خطاب ہوا۔ بعدہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر کے استاد مولانا شفیع اللہ مدنی نے عورتوں میں پائی جانے والی بعض گمراہیوں کی وضاحت بڑے شاندار انداز میں کی۔ اس کے بعد پروگرام کے صدر با وقار مولانا وصی اللہ مدنی نے پر اثر صدارتی خطاب کیا، بعدہ مولانا عبدالصبور ندوی نے سامعین و سامعات سے کچھ سوالات کرائے اور صحیح جواب دینے والوں کو انعام و اکرام سے بھی نوازا ۔
اخیر میں مولانا جمشید عالم عبدالسلام سلفی نے عقیدہ توحید سے متعلق کئی اہم اور مفید باتوں کی جانب توجہ دلائی نیز سامعین کو کتاب و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔
الحمد لله پروگرام اپنے مقصد میں کافی حد تک کامیاب رہا،معہد الفرقان لتحفیظ القرآن الكريم اور حراء پبلک اسکول کے معلمین و معلمات نے اس پروگرام کو منظم طور سے چلانے میں نمایاں کردار ادا کیا،اللہ سب کو بہترین بدلہ دے آمین !
اس تربیتی پروگرام میں طلبہ وطالبات کے علاوہ قصبہ کے معززین وخواتین ملت کی بڑی تعداد میں شریک تھی۔

Related posts

مدرسہ تعلیم القرآن میں تر بیتی پروگرام کو لیکر میٹنگ منعقد

Siyasi Manzar

ماہِ رمضان امت مسلمہ کے لئے ایک عظیم نعمت:بشیرنظامی

Siyasi Manzar

 الفلاح فاؤنڈیشن کی خون عطیہ بیداری مہم سے جڑیں عوام: معراج خان 

Siyasi Manzar

Leave a Comment