Siyasi Manzar
قومی خبریں

اللہ کے حکم اور نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی کامیابی ملے گی: ڈاکٹر ایوب

پیس پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ علماء کانفرنس سے ڈاکٹر ایوب سرجن کا خطاب

ایاز احمد خان
پچپڑوا، بلرام پور11 فروری (ایس ایم نیوز) پیس پارٹی نے اپنے یوم تاسیس کے موقع پر ایک علماء کانفرنس کا انعقاد کیا۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔کانفرنس کے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ہمیں دنیا و آخرت دو نوں میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو ہمیں اللہ کے حکم اور نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقہ پر چلنا ہوگا اسی لئے پیس پارٹی نے اپنا راستہ اللہ اور رسول کے بتائے ہوئے طریقہ پر طے کر لیا ہے۔ ہمیں یقین ہے اگر ہم مضبوطی کے ساتھ اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں گے تو سو فیصد کامیابی ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ سماج وادی پارٹی لوہیا جی کے طریقہ پر چلتی ہے، بھوجن سماج وادی پارٹی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی جی کے طریقہ پر چلتی ہے اور بھاجپا اور آر ایس ایس ساورکر کے بتائے ہوئے راستے پر چلتا ہے، یہاں تک کہ کانگریس جواہر لعل و سردار ولبھ بھائی پٹیل جی کے بتائے ہوئے راستے پر چلتی ہے۔

البتہ آپ ہمیں بتا دو کہ ہم جس راستے پر چل رہے ہیں وہ مذکورہ بالا راستوں سے بہتر ہے یا نہیں جس کے جواب میں لوگوں نے ہاتھ اٹھا کر ڈاکٹر ایوب کی باتوں سے اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو طے کرنا ہے کہ ان کو کون سا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں نے امبیڈکر کا راستہ چنا، سماج وادی پارٹی کے لوہیا کا راستہ چنا، جواہر لعل نہرو کا راستہ چنا،کیا وہ ٹھیک راستہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا آخرت کی کھتی ہے اور ہم نے ان سب راستوں پر چل کر دیکھ لیا یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کی زندگی دن بہ دن تنگ ہوتی چلی جارہی ہے۔ڈاکٹر ایوب نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہاکہ ہم نے اب تک گمرہ کن راستے اختیار کئے ہیں اور اگر اب بھی ہم نیند سے نہیں جاگے تو ہمارے آنے والی نسلیں ہم سے پوچھیں گی کہ جب مسلمانوں پر ظلم و زیادتی ہو رہی تھی تو آپ کیا کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ اگر مسلمانوں کو باوقار اور عزت کی زندگی گزارنی ہے تو کامیابی کا راستہ پر آنا ہوگا۔ تاہم آج ہمارے پاس موقع ہے ہمیں اس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھانا ہے اور متحد ہوکر ووٹ دینا ہے۔

Related posts

نیوہورائزن اسکول پرنسپل محترمہ سمیرا خان کو عمدہ کارکردگی کے لیے بین الاقوامی اعزاز

Siyasi Manzar

بیس سالوں کے بعد ملزمین کی جیل سے رہائی

Siyasi Manzar

اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقربات کا ’انّ سیوا‘‘کے ساتھ آغاز

Siyasi Manzar

Leave a Comment