تریپورہ (اگرتلہ): بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی دو روزہ دورے پر تریپورہ پہنچے۔مائنارٹی مورچہ کے ریاستی صدر بلال میاں کے زیر اہتمام پارٹی کے مختلف پروگراموں میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔پارٹی ہیڈکوارٹر اگرتلہ میں منعقدہ ریاستی گروپ، لوک سبھا,اسمبلی انچارج اور شریک انچارج کی میٹنگ سے خطاب کیا۔ریاستی اور ضلع سطح کے عہدیداروں کے ساتھ لوک سبھا انتخابات 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔مورچہ کی اقلیتی "سنیہ سمواد” مہم کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔اس دوران جمال صدیقی نے اگرتلہ میں حضرت علامہ سید یوسف شاہ کی درگاہ پر حاضری دی۔ عقیدت کے پھول چڑھائے اور ملک میں امن و خوشحالی کے لیے دعا کی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی صدر جمال صدیقی نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی نے ملک میں ترقی کا جو جال بچھایا ہے وہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ اس لیے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو جیتنا ضروری ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ بی جے پی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کسی ذات یا مذہب کی پارٹی نہیں ہے۔ یہ ایک پارٹی ہے جو ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ کے بنیادی منتر پر چل رہی ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اقلیتی برادری کا جھکاؤ بی جے پی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا مفاد صرف بی جے پی حکومت میں محفوظ ہے۔ آنے والے دنوں میں لوک سبھا انتخابات تک پارٹی کا اقلیتی محاذ ملک بھر میں اقلیتی "سنیہ سمواد” پروگرام منعقد کرے گا جس کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔اس کی شروعات اتر پردیش کے شراوستی اور رام پور اضلاع سے بھی ہوئی ہے۔