Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

اعظم نگرروڈ وسالماری ریلوے اسٹیشن پر حسب سابق ریل ٹھہراؤ کی پرزور مانگ۔۔

کٹیہار04 دسمبر ۔(احمدحسین قاسمی )کورونا کال سے پہلےتک جو صورت حال انڈین ریلوے کی تھی اب اس سے بہت ہی مختلف اور دگر گوں ہے ملک میں بہت سے جنکشن اور اسٹیشن ہیں جہاں درجنوں ٹرینیں رکتی تھی کورونا کال کےبعد اس کو آدھا کردیا گیا یا بہت کم کردیاگیا جس کی وجہ سے مسافرین کو کافی مشکلات اور دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے بی جے پی سرکار تو آئی تھی اس وعدہ کے ساتھ کہ چہار سو ترقی ہوگی خوش حالی آئے گی ریلوے کو مزید سہولیات سے مزین کیاجائےگا لیکن افسوس کہ جو پہلے سے تھی اس کو ختم کیاگیا یاکم کیاگیا ۔چنانچہ کٹیہار کا اعظم نگر اسٹیشن جہاں کورونا سے پہلے تیستا تورسا کنچن جنگھا رادھیکار پور ایکسپریس وغیرہ ٹرینیں رکتی تھی کورونا کے بعد ان کا ٹھہراو ختم کردیاگیا جس سے مسافرین کو کافی مسائل کا سامنا ہوتاہے دیہی علاقے سے ضلع اور شہر کے صدر مقام تک بروقت پہنچنا مشکل ہوجاتاہے جس کے لئے نوجوانوں اور عام لوگوں نےاحتجاج کیااور انتظامیہ سے اپیل کی گئی کہ حسب سابق ٹرینوں کا ٹھہراو بحال کیاجائے ۔ اور دارالسلطنت کے لئے مزید ٹرینیں دی دیجائے۔اس کے لئے ایک پنچایت بلائی گئی اور سخت الفاظ میں انتظامیہ کے رویہ کی مذمت کی گئی ۔اس موقع پر متحرک سماجی کارکن جناب اظہر نظامی مکھیا اظہار عالم اور انکے رفقااور درجنوں لوگ موجودرہے۔

Related posts

جمعیۃ علماء نے ناگپور میں حج 2024 کے آن لائن فارم بھرنے کے لئے دفتر کا افتتاح کیا

Siyasi Manzar

اردو زبان کے فروغ اورترقی کے لئے ہمیں بلاتفریق مذھب وملت آگے آناچاہئے:محمداللہ

Siyasi Manzar

مودی متر‘‘ کی خصوصی مہم کے ذریعے مسلمانوں کو پارٹی سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے:جمال صدیقی

Siyasi Manzar

Leave a Comment