Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

بڑا سوناکوڑ کے الفلاح میں ائمہ‌مساجد کی بیٹھک کل

مفتی حقانی صاحب کی حیات وخدمات پر سیمنار کی‌تیاریوں سےمتعلق کیاجائیگا غوروخوض
صاحب گنج جھارکھنڈ(پریس ریلیز)آئندہ کل 31/ جنوری کو الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی بڑا سوناکوڑصاحب گنج جھارکھنڈ کے زیر اہتمام ائمہ مساجد کی ایک ضروری نشست طلب کی گئی ہے۔موصولہ جانکاری کے مطابق‌مفتی حقانی صاحب رحمہ اللہ کی شخصیت حیات وخدمات پردوروزہ عظیم الشان سیمنار کی تیاریاں جاری ہیں اس سلسلہ میں الفلاح کے چئیرمین شیخ اجمل سلفی نے مفتی صاحب پر منعقد ہونے والے سیمنار کی اہمیت وافادیت پرروشنی ڈالتے ہوئےبتایا اورکہا کہ کسی اہم علمی شخصیت انکی حیات وخدمات پر سیمنار بہت معنی رکھتاہے مفتی صاحب کی حیات پرسیمنار جھارکھنڈ میں پہلا سیمنار اور مثالی ہوگا۔ادارہ الفلاح نے ٹھانا ہے اور ابنائے حقانی بھی اس سلسلہ میں پرعزم ہیں ذکر رہے کہ گذشتہ کل الفلاح کے صحن میں اساتذہ ودیگر مہمانان کی ایک ہنگامی بیٹھک ہوئی جسمیں اساتذہ کرام نے اپنے گراں قدر تاثرات پیش کیا ہے وہیں شیخ اجمل سلفی نے ‌سیمنار کی تیاریوں کو لیکرکہا کہ امامت بڑی اہمیت کاحامل منصب ہے سماج معاشرہ کو اس سے ڈھیر سارے فوائد توقعات ہیں اوراس حقیقت سے کسی کو بھی انکار کی تھوڑی سی بھی جرات نہیں ہے رب العالمین نے اس منصب کے لئے ‌جس خاص کو منتخب کیاہے بلاشبہ وہ خاص بڑے قابل فخر اور صدہا ستائش ومبارکبادیوں کے لائق ہیں چنانچہ ائمہ کی اہمیت کے پیش نظرالفلاح نے دیگر مواقع کی طرح علامہ مفتی حقانی صاحب رحمہ اللہ کی شخصیت حیات وخدمات پر دوروزہ عظیم الشان سیمنار کے سلسلہ میں تیاریوں سے متعلق غور وخوض کرنے کےلئےائمہ مساجد کی ایک ضروری نشست آئندہ کل 31/ جنوری کو بلائی ہے۔خیال رہے کہ یہ نشست الفلاح کےصحن میں صبح
نو تیس بجے منعقد ہوگی،علاقائی سطح پرائمہ مساجد تک دعوت نامے بھیجدئے گئے ہیں،سلفی نے مزید کہا کہ مقالہ نگاران کے مقالات آرہے ہیں مفتی صاحب کی غیر مطبوعہ تصنیفات وتالیفات کی ترتیب وتہذیب کا کام جاری ہے،شیخ‌اجمل‌سلفی نے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ان شاءاللہ ائمہ مساجد کی یہ مجلس مفید وکارگرثابت ہوگی

Related posts

بی جے پی نفرت انگیز ایجنڈے کے ساتھ لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے جو ملک کی سلامتی اور سالمیت کے لیے تباہ کن ہے: ایس ڈی پی آئی

Siyasi Manzar

بزرگ صحافی رضوان اللہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب ’ذکرِ رضوان اللہ‘ کا اجرا

Siyasi Manzar

شراوستی-بلرام پور کو آئین کے آرٹیکل 371 میں ترمیم کرکے خصوصی درجہ دیا جانا چاہئے:جاوید اشرف خان

Siyasi Manzar

Leave a Comment