ممبئی /کاندیولی( پریس ریلیز)مدینہ منورہ میں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر رواں سال 2025 حج کے لیے آنے کے والے ابتدائی عازمین کرام کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے ایک مربوط نظام اور مکمل سہولیات فراہم کی گئیں ہیں، تاکہ اللہ کے مہمانانوں کو آمد کے بعد ابتدائی لمحات سے ہی بهترین خدمات دی جاسکیں۔ بھارت کے شہر حیدر آباد سے آنے والی سعودی ایئر لائنز کی پرواز کے ذریعے پہنچنے والے 262 حجاج کرام کو خوش آمدید کہنے کے لیے کئی اعلیٰ حکام موجود تھے۔ ان میں سر فہرست وزارت حج و عمرہ کے قائم مقام نائب وزیر برائے امور زیارت ، ڈاکٹر عبد العزیز وزان اور سعودی عرب میں بھارتی سفیر ، ڈاکٹر سہیل اعجاز خان شامل تھے۔ اس موقع پر دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے جنھوں نے عازمین حج کو پھولوں اور تحائف کے ساتھ خوش آمدید کہااورانتہائی والہانہ طریقے سے سبھی کا خیر مقدم کیا۔ امیگریشن اور داخلے کے تمام مراحل نہایت آسانی اور مختصر وقت میں مکمل کیے گئے، جس کا سہرا ہوائی اڈے پر موجود تمام اداروں کی باہمی ہم آہنگی کو جاتا ہے۔ ادھر تمام متعلقہ سرکاری اداروں نے عازمین حج کی خدمت کے لیے اپنی عملی منصوبہ بندی پر عمل پر درآمد شروع کر دیا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ عازمین کے قیام اور مدینہ منورہ میں ان کی رہائش گاہوں تک منتقلی کا کام آسان اور منظم انداز میں انجام پائے ۔ اس کے ساتھ ساتھ صحت، رہنمائی، اور دیگر خدمات بھی مہیا کی جارہی ہیں، جو کہ سعودی عرب کی جانب سے عازمین حج کی خدمت کے لیے کی جانے والی عظیم کوششوں کا مظہر ہیں۔حجاج کرام کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت حج کی طرف سے اعلان کیاگیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں داخل ہونے یا وہاں قیام کی اجازت صرف ان افراد کو ہوگی جن کے پاس حج ویزا ہو گا" اور یہ فیصلہ حج سیزن کی بلاتعطل روانی ،حجاج کی حفاظت اور مناسک کی ادائیگی کے دوران اعلیٰ ترین صحت کے نظم و نسق اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے"۔ وزارت داخلہ نے تمام افراد سے ہدایات کی مکمل پابندی کی اپیل کی ہے اور ساتھ تنبیہ کی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں خلاف متعلقہ ادارے قانونی کارروائی کریں گے۔سعودی حکومت کی طرف سے تمام تعلقہ اداروں کویہ ہدایات دی گئی ہیں کہ حجاج بیت اللہ کی مکمل اوربہترین خدمت کی جائے تا کہ وہ انتہائی سکون اور سہولت کے ساتھ اپنے مناسک ادا کرسکیں۔اوریہ تو وہاں کی حکومت کی ہمیشہ سے جدوجھداورشادارروایت رہی ہے جس پر وہاں کی حکومت اورتمام متعلقہ اداروں کی جتنی سراہنا کی جائے کم ہے۔یہ باتیں پریس ریلیز کے طور پر ممبئی کے معروف عالم دین شیخ عبدالحکیم عبدالمعبود مدنی نے جاری کیں اورباری تعالی سے دعا کہ اللہ تعالی تمام کے حج کو قبول فرمائے اور پورے امن وامان اور سلامتی کے ساتھ حاجیوں کو ارکان کی ادائیگی کی سعادت بخشے اورسعودی حکومت کو انکی خدمات کا بہترین بدلہ عطا فرمائے۔