کٹیہار۔(احمد حسین قاسمی )رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع کٹیہارشاخ کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کا انعامی وتربیتی پروگرام مؤرخہ 31 اگست بروزسنیچر معروف ومشہور ادارہ جامعہ امدادیہ مادھے پور میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت علاقہ کی نامور وہردلعزیز شخصیت جناب سید قاری نعمت اللہ صاحب ناظم جامعہ جمال القرآن کلداسپور نے فرمائی۔ اس پروگرام میں ضلع کے مربوط وغیر مربوط مدارس کے طلبہ شریک تھے۔جن طلبہ نےرابطہ مذکورہ کے سالانہ اجتماعی امتحان میں شرکت کر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیاتھا انکو اس موقع پر گرانقدر انعامات سے نوازاگیا۔اس امتحان میں ضلع کے بیس مدارس کے تین سو سے زائد طلبہ نے اپنے اساتذہ کے ساتھ شرکت کی تھی ۔

گزشتہ کل کا تربیتی وانعامی پروگرام بہت ہی عمدہ ومؤثر رہا،پروگرام کا آغاز محمد غالب متعلم جامعہ امدادیہ مادھے پورکی تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔بعدہ عزیزم عبداللہ نے مناجات باری وفضیل حیات نے نعت النبی سے پروگرام کو منور ومجلی کیا۔اس موقع پر مفتی معین کوثر صاحب استاد جامعہ رحمانی مونگیرنے مدارس کو درپیش مسائل کے لئے تگ ودو کرنے کی نصیحت دی اور حتی المقدور اس مہم کے لئے اپنی طاقت صرف کرنے کا مشورہ دیا۔قاضی اسرار الحق صاحب قاسمی نے اساتذہ کو خلوص وللٰہیت کے دینی خدمات کو انجام اور بخوبی اپنی تمام تر ذمہ داریوں کے نبھانے کی بات کہی۔حضرت مولانا صادق حسین صاحب مظاہری شیخ الحدیث جامعۃ الصالحات سہی پور نے طلبہ کو طلب علم میں اخلاص کی تلقین کی اور سنت نبوی پر عمل پیرا ہونے کی نصیحت دی۔اس کے بعد پروگرام کے مہمان خصوصی جناب مولانا مفتی خالد انور صاحب مظاہری جنڑل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار نے حاضرین سے فرمایا آپ اپنے مدارس کو ضرور رابطہ سے مربوط کریں مہمان مکرم نے ذمہ داران مدارس کو نصیحت دیتے ہوئے فرمایا کہ اساتذہ کی تنخواہ کا معیار اچھا ہونا چاہئے اور علاقہ میں پیر پساررہے فتنے قادیانیت وشکیلیت کا پرزور تعاقب ہونا چاہئے۔تاکہ بروقت قلع قمع ہوسکے۔اس موقع پر ممتحن رہے جناب مولانا صغیر احمد وحافظ ذکی انور نے اپنا تاثر پیش کیا۔اطمینان کا اظہار فرماتے ہوئے انہوں نے تصحیح قرآن وتجوید کی طرف توجہ بھی دلائی۔۔سالانہ اجتماعی امتحان میں کامیاب طلبہ کی فہرست میں انتیس طلبہ جامعہ امدادیہ مادھے پور سترہ دار العلوم بگھور چار جامعہ صدیقیہ سالماری دو جامعہ دارالقرآن سنگھیادو تعلیم القرآن ضمیرا دو جامعہ ابوموسی اشعری اور منبع العلوم شمس پور سے تھے۔جنکو انعامات سے نوازا گیا پروگرام کی نظامت مفتی فیضان سرور مظاہری جنڑل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع کٹیہار نے کی ۔پروگرام کو سجانے میں ناظم امتحان جناب مفتی شہباز صاحب ندوی  کا اہم کردار رہا۔ناظم جامعہ امدادیہ مفتی منصور عالم مظاہری نے آنےو الے تمام مہمانان کا استقبال کیا اور کلمات تشکر پیش کئے۔صدر محترم کی رقت آمیز دعاپر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔