نئی دہلی کے تلک مارگ پر واقع ایران کلچرل ہائوس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے کلچر ل کائونسلر ڈاکٹر فرید الدین فرید عصر کا خطاب

نئی دہلی، نئی دہلی کے تلک مارگ پر واقع ایران کلچرل ہائوس میں سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینی کی برسی کے موقع پر یک روزہ سیمینار کا انعقاد کرنے جارہاہے جس کو لیکر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دہلی کے مختلف اخبارات کے نمائندہ سے کلچرل کائونسلر جناب ڈاکٹر فرید الدین فرید عصر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میری خواہش رہتی ہے کہ میں تین مہینہ میں ایک بار میڈیا سے بات چیت کروں چونکہ آپ لوگ ہمیشہ حق بیانی سے کام لیتے ہیں اور انڈیا ایران کے تعلقات میں ہونے والی سرگرمیوں کو اپنے اپنے طور پر شائع کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایران کلچر ہائوس کے دروازے ہر اخباری اور ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندہ کیلئے ہمیشہ کھلیں ہیں۔ لہذا میں یہی چاہوں گا کہ جتنا آپ لوگوں سے ملاقات ہو اتنا ہی بہتر ہے ۔ ڈاکٹر فرید الدین فرید نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر افراد کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہوئی شہادت پر نم آنکھوں سے کہاکہ یہ حادثہ ہم سب کے لئے بہت بڑا خسارہ ہے ، اور ہندوستانی حکومت اور عوام نے اس حادثے کے بعد جو ہمدردی پیش کی اور جس طرح تعزیتی جلسوں کا سلسلہ جاری ہے اس کی نظیر پوری دنیا میں نہیں ملتی ۔ تاہم ہندوستانی عوام کے اس عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں کے لوگ دکھ درد میں ایک دوسرے کا درد بانٹتے ہیں اور امن کو پسند کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ سب ہندوستان اور ایران کے مضبوط تعلقات کی بنیاد پر دیکھنے کو ملا ہے ۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بااثر شخصیت کے مالک اور سادہ زندگی گزارتے تھے ، وہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل سنتے اور ان کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کرتے تھے ۔ہندوستان اور ایران کے تعلقات پر صدر ابراہیم رئیسی کا موقف پوری طرح واضح تھا ۔انہوں نے کہاکہ ان کے نماز جنازے کے بعد پوری دنیا کے لوگوں نے اظہار تعزیتی پیغام میں جن باتوں کا تذکرہ کیا اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ انسانیت کی بات کرتے تھے اور جو ویسٹرن میڈیا میں ان کے تعلق سے بات کی جاتی تھیں وہ حقیقت سے کتنی دور ہے ۔انہوں نے کہاکہ جس طرح پوری دنیا کے لوگ صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں ٹھیک اسی طرح دیگر شہدا کے ساتھ بھی وہ ہمدردی رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایران میں اس ہنگامی صورت حال میںبھی ایران کا فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی برقرار رہے گی ۔انہوں نے غزہ کے مظلومین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان بہادر نوجوانوں کی ہمت کو سلام کرنا چاہئے جو حق کے راستے پر مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ آج حالات بھلے ہی خراب ہو لیکن بہت جلد فلسطین کے لوگوں کو ان کا حق مل کر رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل دعوی کرتا تھا کہ ہمارے پاس ایسی ٹیکنا لوجی ہے جو ہمیں نہیں چھو سکتی لیکن حال ہی میں ہوئے حملے نے اس بات سے پردہ اٹھادیا ہے کہ وہ ہوا ہوائی باتیں کرتے ہیں اور ان کے پاس کمزور فوج ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ بچوں و خواتین پر انتہائی وحشیانہ حملہ کر رہے ہیں جس کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے ۔ اس موقع پر کلچر ل کائونسلر نے امام خمینی کی شخصیات اور ان کی فکر پر گفتگو کی اور کلچرل ہائوس میں ہونے والی سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔