Siyasi Manzar
قومی خبریں

میونسپل کارپوریشن نےعلی گڑھ کا نام بدلنے کی تجویز کو منظوری دی

علی گڑھ، اترپردیش کے علی گڑھ ضلع کا نام بدلنے کی تجویزکومیونسپل کارپوریشن سے منظوری مل گئی ہے۔ اب اس فیصلے پرانتظامیہ کی مہرلگنے کا انتظار ہے،گزشتہ کئی برس سے ریاست کے علی گڑھ ضلع کا نام بدلنے کی کوششیں کی جا رہی ہے، جس کے نتائج اب سامنے آ رہے ہیں۔ منگل کو علی گڑھ میونسپل کارپوریشن میں ایک قرارداد منظور کی گئی، جس میں کہا گیا کہ علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھا جائے۔فی الحال علی گڑھ میونسپل کارپوریشن میں علی گڑھ کا نام بدل کرہری گڑھ کرنے کی تجویز پاس کی گئی ہے، جسے اب حکومت کو بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ علی گڑھ کے میئر پرشانت سنگھل کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ حکومت جلد ہی اس کی منظوری دے گی۔ میئر نے بتایا کہ ایوان کی میٹنگ میں ایک کونسلر کی طرف سے علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی جس پر تمام کونسلروں نے متفقہ طور پر رضامندی دی ۔

Related posts

ہومتھن پراپرٹی ایکسپو 2024 میں ہیرا گروپ کو دعوت،ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے شرکت کے بعد بتائی مثبت پیش رفت

Siyasi Manzar

مودی کے دور اقتدار میں ہندوستان نے 18 فیصد زیادہ شرح نمو کا تجربہ کیا۔ سٹڈی

Siyasi Manzar

اجمیر میں محمدی مدینہ مسجد کے امام کا قتل

Siyasi Manzar

Leave a Comment