Siyasi Manzar
Top News علاقائی خبریں قومی خبریں

حج کو آسان اور ڈیجیٹل بنانے کی سعودی حکومت کی کاوشیں قابل ستائش

2025 حج کانفرنس اور نمائش جدہ میں بحسن وخوبی اختتام پذیر

ممبئی کاندیولی17جنوری (نمائندہ) حج کانفرنس اور نمائش 2025 جدہ میں بحسن وخوبی 16جنوری کو اختتام پذیر ہوئی ۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی منعقد ہونے والی حج کانفرنس و نمائش کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاح ‘جدہ سپرڈوم ’ میں نائب گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے کیا۔2019 میں اپنے پہلے ایڈیشن کے آغاز کے بعد سے، سعودی مملکت نے اس کے ذریعے ایک غیر معمولی تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کی تھی جو زائرین اور عمرہ کرنے والوں کی خواہشات کے مطابق ہو۔ اس کانفرنس میں جدید ٹیکنالوجی، عالمی مہارت، اور مستقبل کے وژن کو یکجا کیاگیا ہے جو حج اور عمرہ کے تصور کو نئے سرے سے متعین کرتا ہے۔کانفرنس ایک ایسا سٹراٹیجک پلیٹ فارم ہے جس میں شریک ماہرین ، مفکرین، سفارتکاروں اور حج مشنز کی موجودگی میں نہ صرف باہمی تجربات اور معلومات کے تبادلے کا موقع ملتا ہے بلکہ اس شعبے میں خدمات فراہم کرنے والوں کے درمیان ایک مثبت و شفاف مقابلے کے رجحان میں اضافہ ہوتا ہے۔ کانفرنس میں 250 سے زائد سرکاری، نجی اور غیرمنافع بخش اداروں کے عہدیداران نےشرکت کی جو حج خدمات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لے رہے تھے۔مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 280 سے زائد ادارے نے شرکت کی جبکہ 120 سے زیادہ سپیکرزنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔کانفرنس میں حج خدمات فراہم کرنے والے مقامی اور 100 سے زائد بین الاقوامی اداروں کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔کانفرنس 13 سے 16 جنوری تک جاری رہی جس میں 75 کے قریب مذاکراتی سیشنز ہوئے جن میں عازمین حج کو مختلف خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ذمہ داران اپنی آرا و تجاویز پیش کیں ۔اور ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد زائرین کے علاوہ مختلف ممالک کے سفیر، وزرا اور خدمات فراہم کرنے والی مقامی اور عالمی اداروں کے ذمہ دار نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس، مختلف ممالک کے حج مشنز اور عازمین کو خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے مابین تعاون کا اہم ذریعہ ہو گی جس سے فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید بہتر کیا جاسکے گا۔اس کامقصد درپیش چیلنجز سے بہتر طورپر نمٹنا اور ان کا پائیدار حل پیش کرناہے۔ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بھی اہم معلومات مہیا کی گئ جس کا مقصد حج خدمات کے شعبے کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔کانفرنس کے علاوہ حج خدمات کےحوالے سے ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جو 50 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط تھا جس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز اور بہتر حج تجربے سے مستفیض ہونے کے لیے فراہم کی جانے والی سروسز پرروشنی ڈالی گئی جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے۔واضح رہے کانفرنس کا گزشتہ ایڈیشن کافی کامیاب تھا جس میں 202 تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے جبکہ ایک سو ممالک کے مندوبین اورشرکت کرنے والے زائرین کی تعداد ایک لاکھ سے زائد رہی ، 1430 مقامی اور انٹرنیشنل میڈیا کوریج کی گئی یہ تقریب صرف ایک نمائش نہیں ہے۔ یہ ہجوم اوربھیڑکو کنٹرول کرنے کے کے بارے میں بات چیت اور خیالات کے تبادلے کے لیے ایک جگہ ہے، اس میں ڈیٹا کا تجزیہ کرنے اور خدمات کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت جیسے تکنیکی حل کے مزید اوربہتر استعمال پر مفید باتیں آئی ہیں ۔ اس کانفرنس اور نمائش کا مقصد جدت، تعاون اور پائیداری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے حاجیوں کی خدمت میں ایک معیاری تبدیلی برپا کرنا ہے۔ کانفرنس کے بنیادی مقاصد میں سےہرفیلڈ کے ماہرین کو اکٹھا کر کے اللہ کے مہمانوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کی سطح کو بلند کرنا ہے۔ تاکہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی اور سمارٹ سسٹمز ،جدید ترین ایجادات اورڈسپلے ، روبوٹ نظام اور بہترین موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے جدید سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔اس کانفرنس کا مقصد 2025 حج کانفرنس اور نمائش کو تیار کرنے کے لیے سرکاری اداروں اور نجی کمپنیوں کے درمیان تعاون کے پل کو مضبوط بنانا ہے تاکہ مربوط ڈیجیٹل سسٹم اور بہترین اسمارٹ فیچرز کے ذریعے آسانی سے تمام خدمات، جیسے نقل و حمل اوردیگر امورکو آسان بنایاجاسکے۔اس کانفرنس کے مقاصد میں ہجوم کے کنٹرول میں ٹیکنالوجی کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے ایسے ذہین نظاموں کا تصورپیش کیاگیا جو لاکھوں لوگوں کی نقل و حرکت کی درستگی سے نگرانی کرتے ہیں اور حجاج کی حفاظت اور آرام کو یقینی بناتے ہوئے بھیڑ سے بچنے کے لیے انسانی بہاؤ کو ری ڈائریکٹ کرتے ہیں ان میں سے:حج سمارٹ کارڈمصنوعی ذہانت کے ہجوم کے انتظام کے نظام حجاج کی رہنمائی کے لیے معاون روبوٹرسم کے شیڈول کو ترتیب دینے کے لیے سمارٹ ایپلی کیشنز سفر سے پہلے حجاج کو تربیت دینے کے لیے ورچوئل رئیلٹی سسٹم وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔اس کانفرنس میں سب سے نمایاں ادارے وزارت داخلہوزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجیاور وزارت حج شامل ہیں۔یہ جانکاری ممبئی کے معروف عالم دین شیخ عبدالحکیم عبدالمعبود مدنی نے دیں اوردعاکی کہ اللہ تعالی تمام کی کاوشوں کو قبول فرمائے اورخادم حرمین شریفین کو اسکا بہتربدلہ عطافرمائے۔

Related posts

مہاکمبھ میلہ علاقے میں آتشزدگی،18 ٹینٹ راکھ

Siyasi Manzar

اواخر جنوری میں انجمن ترقئ اردو کٹیہار کا پہلا سمینار متوقع

Siyasi Manzar

واشنگٹن میں طیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم ’کسی کے زندہ بچنے کی امید نہیں‘

Siyasi Manzar