Siyasi Manzar
Top News علاقائی خبریں

صوبائی جمعیت اہلحدیث جھارکھنڈ کے نائب امیر معین الحق فیضی کی وفد کے ساتھ مفتی عبد العزیز حقانی کے دیار میں تشریف آوری

گڈا ،جھارکھنڈ 9اکتوبر(پریس ریلیز )ضلعی جمعیت اہل حدیث گڈا جھارکھنڈ کے ناظم اعلی شیخ معین الحق فیضی صاحب ایک علمی وفد کے ساتھ صاحب گنج کے بڑا سوناکوڑ پہنچے خبر ہےکہ مفتی علامہ عبدالعزیز حقانی صاحب رحمہ اللہ کے دیار میں گذشتہ کل مغرب سے کچھ گڈا جمعیت اہل حدیث کے کلید ذمہ داران کی تشریف آوری ہوئی اطلاع ہے کہ مورخہ 07/10/2024 کو مغرب سے چند منٹ قبل جمعیت اہلحدیث جھارکھنڈ کے نائب امیر وضلعی جمعیت اہل حدیث گڈا کے ناظم اعلی فضیلۃ الشیخ معین الحق الفیضی حفظہ اللہ اور جمعیت اہلحدیث گڈا کے امیر محترم شیخ ممتاز احمد العارفی حفظہ اللہ اپنے چند رفقاء واحباب کے ساتھ بڑا سوناکوڑ پہنچے۔ جہاں مفتئ جھارکھنڈ شیخ عبد العزیز حقانی رحمہ اللہ کے صاحبزادے شیخ اسلم حقانی (مدیر جمعيۃ الفلاح التعليمي) اورشیخ أجمل حسين سلفی (چیئرمین جمعيۃ الفلاح التعليميۃ) سے ملاقات ہوئی ذکر رہے کہ مغرب کا وقت ہو چکا تھا، اسلئے پہلے نماز مغرب ادا کی گئی۔

پھر شیخ اسلم حقانی صاحب کی طرف سے چائے وناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ اور تقریبا دو گھنٹے تک طویل گفت وشنید ہوئی۔ جسمیں مختلف موضوعات زیر بحث آئے، بالخصوص مفتی رحمہ اللہ کے تعلق سے بہت ساری باتیں ہوئیں اور انکی تالیفات پر خصوصی چرچہ ہوا۔ خاص طور سے شیخ معین الحق فیضی حفظہ اللہ نے شیخ اسلم حقانی اورشیخ اجمل سلفی صاحبان سے کئی اہم نکات پر گفتگو کی اور اپنی دلی محبت وعقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب کی جتنی بھی تصانیف وتالیفات ہیں، انہیں منظر عام آنا چاہیئے اورخصوصیت کیساتھ مفتی صاحب کے فتاوی پر کام ہونا چاہیئے۔ سب کو یکجا کرکے مستقل کتابی شکل دی جائے، تاکہ نہ صرف اہل جھارکھنڈ بلکہ سبھی اردو داں طبقہ ان سے مستفید ہو سکیں۔ شیخ معین الحق فیضی صاحب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آئیندہ منعقد ہونے والے اجلاس میں ایک ہی کتاب *”رفع الشکوک عمن احل ربا البنوک* کا اجراء ہو اور اسے افادہ عام کیلئے شائع کیاجائے۔ کیونکہ اس وقت علماء وعوام میں اس کتاب کی سخت ضرورت ہے۔موقع پر دوران گفتگو شیخ ممتاز احمد عارفی حفظہ اللہ نے بھی حقانی صاحب رحمہ اللہ کے علمی و تصنیفی کاموں کو خوب سراہا اور کہا کہ آپ فرزندان حقانی اپنے عزم وہمت کیساتھ آگے بڑھتے رہیں اور بلا خوف "لومۃ لائم” کے اپنا کام کرتے رہیں۔ ان شاء اللہ العزیز آنیوالا وقت آپ کی خدمات اورقربانیوں کو تسلیم کرے گا۔ ابھی کچھ مخالفتیں ہو سکتی ہیں، لیکن انکی پروا کئے بغیر اپنی منزل کی طرف آپ کو آگے بڑھتے رہنا ہے۔ ان شاء اللہ تعالی بعد میں یہی لوگ آپ کو داد دینے پر مجبور ہونگے۔

ہماری نیک خواہشات اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ غور طلب ہے کہ یہ علمی جماعتی وفد مفتی صاحب کے فرزندان کے ساتھ اس قدر محو گفتگو تھا کہ کب عشاء کا وقت ہو گیا پتہ ہی نہیں چلا۔ چنانچہ عشائیہ تناول کرکے یہ قافلہ برہیٹ وبوریو ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا۔ اللہ تعالی اس سفر کو قبول فرمائے اور فرزندان حقانی صاحبان کو اس کا بہتر سے بہتر بدلہ دے۔ انہوں نے مہمانوں کو اپنا قیمتی وقت دیا اور انکی خوب ضیافت کی جبکہ اس سفر میں شیخ بہاؤالدین فیضی صاحب نائب ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث گڈا اور شیخ کلیم الدین فیضی اور شیخ مطیع الرحمٰن بھی کے علاوہ معزز احباب بھی تھے۔

Related posts

مسلم کمیونٹی کا جھکاؤ بی جے پی کی طرف بڑھ رہا ہے: جمال صدیقی

Siyasi Manzar

تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا: مفتیہ غازیہ

Siyasi Manzar

عبدالسلام انصاری کے مدرسہ بورڈ کا سیکریٹری بننے سے مظفر پور میں ہے خوشی کی لہر

Siyasi Manzar