Siyasi Manzar
Top News قومی خبریں

یومِ تأسیسِ پرحکومت خادم حرمین شریفین اور سعودی عوام کو پرخلوص مبارکباد

سعودی حکومت کی عالمی پیمانے پر اسلامی وانسانی خدمات کو سونے کے حروف سے لکھاجاناچاہئے:عبدالحکیم مدنی

کاندیولی،ممبئی(پریس ریلیز)سعودی مملکت پوری دنیا میں امن وسلامتی ،انسانیت نوازی اوراسلام اورمسلمانوں کی خدمت میں پیش پیش رہنے والی ایک مثالی مملکت ہے ،جس کی بنیاد امام محمد بن سعودرحمہ اللہ نے 30 جمادی الآخرہ 1139ھ/مطابق 22 فروری 1727ء کورکھی تھی۔اسی لئے اس تاریخ کو تاسیس اور قیام کی مناسبت سے یاد کیا جاتا ہے۔اس مناسبت پر مملکت کے مثالی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے ممبئی کےمعروف عالم دین اور جامعہ رحمانیہ کاندیولی کے شیخ الحدیث مولانا عبدالحکیم عبدالمعبود مدنی نے خادم الحرمین الشریفین، ولی عہد محترم، حکومتِ سعودی عرب،اسلامی امورکے وزیرمحترم اور تمام اہلِ وطن بالخصوص ہندوستان میں سعودی سفیر محترم اوردینی امورکے ذمہ دارکو دلی مبارکباد پیش کی  ہے۔یہ دن ہمیں اس عظیم مملکت کی تاریخی جدوجہد، اسلامی خدمات اور عالمی سطح پر اس کی مثالی قیادت کی یاد دلاتا ہے۔ سعودی عرب ہمیشہ سے امتِ مسلمہ کی دینی، تعلیمی اور فلاحی راہنمائی میں پیش پیش رہا ہے۔حجاج و معتمرین کی بے مثال خدمات ہمارے سامنے ہے ،حرمین شریفین کی مثالی اورقابل قدروشایان شان تعمیر وتوسیع نہ صرف یہ کہ لائق ستایش ہے بلکہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے ۔ سعودی عرب کی حکومت ہر سال لاکھوں حجاج اور معتمرین کے لیے اعلیٰ ترین سہولیات فراہم کرتی ہے، جدید ترین انفراسٹرکچر، بہترین انتظامات اور ہر ممکن سہولتوں کے ذریعے زائرینِ حرم کو راحت پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔مملکت نے حرم مکی اور مسجد نبوی کی تاریخی توسیع کے ذریعے لاکھوں زائرین کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔ اسی طرح منیٰ، عرفات، مزدلفہ اور دیگر مقدس مقامات پر سہولتوں کی بہتری کے لیے بے پناہ خدمات انجام دی جا رہی ہیں۔اسکے علاوہ سعودی عرب کنگ فہد قرآن کریم پرنٹنگ کمپلیکس کے ذریعے قرآن کریم کی وسیع پیمانے پر نشر واشاعت اور عالمی سطح پر اس کی مفت تقسیم کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں قرآن کریم مختلف زبانوں میں ترجمے کے ساتھ دنیا بھر میں پہنچایا جا رہا ہے اورپوری دنیا میں انسانیت اورامن کے قیام میں پیش پیش ہے اورتعلیم، صحت، سماجی بہبود اور اقتصادی ترقی ہرمیدان میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جدید سہولیات، انسانی خدمت،فلسطینی کاز پر دوٹوک مؤقف  اورپوری دنیا میں انسانی فلاحی منصوبے اس مملکت کی شناخت ہیں  ۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مملکتِ سعودی عرب کو مزید ترقی، استحکام اور عزت سے نوازے، اسے ہمیشہ اسلامی دنیا کے لیے روشنی کا مینار بنائے اور حرمین شریفین کی خدمات میں مزید برکت عطا فرمائے۔

Related posts

اُڈما کے پلیٹ فارم سے عید ملن کے ذریعہ ملک کے باشندگان کو قومی یکجہتی کا پیغام دیا گیا

Siyasi Manzar

کانگریس کی تیسری گارنٹی،’یوا اڑان یوجنا‘ بے روزگار نوجوانوں کو 8500 روپے ماہانہ دینے کا اعلان

Siyasi Manzar

H9N2 Update: چین میں تیزی سے پھیلنے والی پراسرار بیماری سے متعلق ملک میں الرٹ، وزارت صحت نے بتا دی یہ اہم بات

Siyasi Manzar