Siyasi Manzar
Top News راجدھانی قومی خبریں

دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل وعدوں کی جھڑیاں

کانگریس نے 500روپے میں گیس سلنڈر اور 300 یونٹ مفت بجلی کا کیا وعدہ، مہنگائی مکتی یوجنا کا بھی کیا اعلان

نئی دہلی،16جنوری ،دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں کانگریس پارٹی نے ایک اور اہم اعلان کرتے ہوئے عوام سے بڑی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ پارٹی نے کہا کہ پارٹی کے اقتدار میں آنے پر عوام کو 500 روپے میں گیس سلنڈر، 300 یونٹ مفت بجلی اور مفت راشن کٹ دینے کا اعلان کیا۔ قبل ازیں، کانگریس پارٹی خواتین اور نوجوانوں کے لئے بھی اعلانات کر چکی ہے۔

اس موقع پر دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ خواتین پر مہنگائی کا شدید اثر ہوا ہے، جس کے پیش نظر ’مہنگائی مکتی یوجنا‘ متعارف کرائی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ہر خاندان کو مفت راشن کٹ دی جائے گی جس میں 5 کلو چاول، 2 کلو چینی، ایک لیٹر تیل، 6 کلو دال اور 250 گرام چائے کی پتی شامل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دس برسوں میں مہنگائی نے غریب خاندانوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ یہ اقدامات خواتین کو گھریلو مسائل سے آزاد کر کے بچوں کی تعلیم اور خاندان کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔


اس موقع پر تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی بھی موجود تھے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ کیجریوال اور وزیر اعظم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی اور کیجریوال میں کوئی فرق نہیں ہے، صرف نام کا فرق ہے۔ دہلی کو بہتر بنانا ہے تو کانگریس کی حکومت بنانا ضروری ہے۔کانگریس نے دعویٰ کیا کہ جہاں عام آدمی پارٹی 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کرتی ہے، وہاں کانگریس 300 یونٹ بجلی مفت دے گی۔ اس موقع پر پردیش کانگریس انچارج قاضی نظام الدین اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Related posts

تعلیمی انعامی مسابقہ ضلعی جمعیت اہل حدیث پالگھرکا ایک عظیم کام:ابو تحسین پرویزعالم عطاءاللہ رحمانی مدنی

Siyasi Manzar

مسجد نبوی کے قابل فخر امام شیخ ڈاکٹر عبداللہ البعیجان حفظہ اللہ کا وطن عزیزمیں شانداراستقبال اورآپکا مختصرتعارف

Siyasi Manzar

صوبائی جمعیت اہلحدیث جھارکھنڈ کے نائب امیر معین الحق فیضی کی وفد کے ساتھ مفتی عبد العزیز حقانی کے دیار میں تشریف آوری

Siyasi Manzar