Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

بی جے پی نفرت انگیز ایجنڈے کے ساتھ لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے جو ملک کی سلامتی اور سالمیت کے لیے تباہ کن ہے: ایس ڈی پی آئی

(نئی دہلی،( پریس ریلیز)سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی جنرل سکریٹری الیاس تھمبے نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ایودھیا میں نام نہاد رام مندر بابری مسجد کی زمین پر بنایا گیا ہے ۔ فرقہ پرستوں نے 500 سال پرانی تاریخی مسجد کو سن1992 میں منہدم کر دیا تھا۔ بابری مسجد کا انہدام آزاد ہندستان کی تاریخ کا ایک داغدار، دردناک اور شرمناک باب تھا جس نے بابری مسجد کے انہدام کی وجہ سے ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات میں ہزاروں معصوم جانیں لیں۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح طور پر کہا کہ بابری مسجد اس زمین پر بنائی گئی تھی جہاں کوئی مندر نہیں ڈھایا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں اس بات کا اعادہ کیا کہ 1949 میں اندھیرے میں گھس کر مسجد کے احاطے میں بتوں کو غیر قانونی طور پر رکھا گیا تھا۔ تاہم بابری مسجد کی زمین سپریم کورٹ کی طرف سے رام مندر ٹرسٹ کو دے دی گئی جو کہ قدرتی انصاف کی تضحیک اور دوٹوک انکار تھا جو آزاد ہندوستانی تاریخ کا ایک شرمناک اور داغدار باب بھی تھا۔ مندر کے ایجنڈے کے ساتھ بی جے پی لوگوں میں نفرت پھیلا کر فرقہ وارانہ طور پر لوگوں کو پولرائز کر رہی ہے۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نام نہاد رام مندر کے افتتاح اور دیگر فرقہ وارانہ ایجنڈوں کے ذریعے فرقہ وارانہ پولرائزیشن کے پیچھے بھاگ رہی ہے۔بی جے پی کی نفرت انگیز سیاست اور تقسیم کا ایجنڈا ہندوستانی جمہوریت، سلامتی اور سالمیت کے لیے خطرناک اور تباہ کن ہے۔

Related posts

ایمان کے بغیر کوئی بھی عمل قابلِ قبول نہیں۔ سعود اختر سلفی

Siyasi Manzar

جمعیۃ علماء نے ناگپور میں حج 2024 کے آن لائن فارم بھرنے کے لئے دفتر کا افتتاح کیا

Siyasi Manzar

سوشیل میڈیا کاغلط استعمال طلبہ کے کیریئرپراثرانداز

Siyasi Manzar

Leave a Comment