Siyasi Manzar
Top News قومی خبریں

سعودی عرب کا قائدانہ کردار لائق ستائش:عبدالحکیم مدنی

 

 

 

 

عبدالحكيم عبدالمعبود المدنی

کاندیولی /ممبئی 26فروری(پریس ریلیز)موجودہ سیاسی دنیامیں مسئلہ فلسطین اورغزہ بحران سے کون واقف نہیں ہے اسکو ختم کرنے کیلئے مختلف ممالک کے الگ الگ نظریات ہیں، اسی طرح یوکرین جنگ کامعاملہ ہے جو کئی برسوں سے تباہی اورغارت گری وفساد کاسبب بنا ہواہے جس میں اب تک ہزاروں جانیں اور کھربوں کی املاک تباہ ہوچکی ہیں ۔ایسے مشکل حالات میں ان پیچیدہ تنازعات اور عالمی مسائل کوحل کرنے کیلئے حکومت سعودی عرب اوراسکے باوقارولی عھد پرنس محمد بن سلمان ایدہ اللہ نے ثالثی کاجو قائدانہ کردار ادا کیا ہےوہ بہت ہی لائق ستائش ہے اورپوری دنیا میں اسکی سراہنا ہو رہی ہے ۔مسئلہ فلسطین‌پر تو سعودی عرب کا موقف بالکل دوٹوک اورواضح رہا ہے جسکا اظہار وہ ہمیشہ سےعالمی پلیٹ فارموں پر بڑی بیباکی سے کرتارہاہے اوراقوام متحدہ میں ہمیشہ اسے آگے بڑھانے اوراس پر عمل آوری کے لئے کوشاں رہا ہے۔سعودی ولی عہد کے ان اقدامات اور حکیمانہ ثالثی سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی فکر اور ان کی سفارت کاری دونوں ہی اپنا اثر دکھا رہی ہیں۔ تین برسوں سے مسلسل یوکرین کی سرزمین پر جنگ لڑنے والی دنیا کی دو بڑی طاقتوں امریکہ اور روس کا جنگ بندی کیلئے راضی ہو جانا، امریکی وزیر خارجہ اور روسی وزیر خارجہ کا ریاض کے یمامہ شاہی محل میں ایک ساتھ میز پر بیٹھنا اور ہاتھ ملانا،اس لئے ممکن ہو سکا کہ ریاض کی اس میٹنگ کی قیادت شہزادہ محمد بن سلمان جیسے کوہ عزم وہمت والے عظیم قائد کر رہے تھے، یہ میٹنگ کتنی کامیاب اور نتیجہ خیز رہی اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ میٹنگ کے بعد روسی اور امریکی صدور بذات خود بیان جاری کر کے شہزادہ محمد بن سلمان کی تعریف کی اور ان کا شکر یہ ادا کیا۔ روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر پوتین نے محمد بن سلمان کو فون کیا اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی میزبانی کرنے پر ان کا شکر یہ ادا کیا، پوتین نے کہا کہ سعودی قیادت نے بات چیت کیلئے اچھا ماحول فراہم کیا ” ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ کل وائٹ ہاؤس میں فرانس کے صدر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کا نفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بے حد شاندار شخصیت کے مالک ہیں ، ان کا پوری دنیا میں احترام کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کا سعودی عرب وزٹ شاندار رہا ہم نے ولی عہد سے ملاقات کی ، ان کی بصیرت غیر معمولی ہے۔

Related posts

Dr. Mohammad Ayub :اسمبلی انتخاب میں تین صوبوں کے نتائج پر مسلمانوں کو نظرثانی کی ضرورت :ڈاکٹر ایوب

Siyasi Manzar

 انڈیا اتحاد کی لوک سبھا کی سیٹیں جیتنے کے بعد، بگڑتے ہوئے امن و امان اور حفاظت کی ذمہ داری کانگریس کی ہوگی: ہارون یوسف

Siyasi Manzar

مملکت سعودی عرب کی شاندار روایت کے مطابق شاہی مہمانوں کے قافلے حرمین شریفین پہونچے

Siyasi Manzar