Siyasi Manzar
Top News علاقائی خبریں

مدرسہ عائشہ صدیقہ گرلس اسکول کے نتائج کا اعلان

13 طالبات عالمیت اور 8طالبات فضیلت کی اسناد سے نوازی گئیں

بلرام پور،26فروری(نمائندہ)مدرسہ عائشہ صدیقہ گرلس اسکول اونرہو ا د ھوائی بلرام پور میں ہر سال کی طرح امسال بھی طالبات کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان مورخہ25-02-2025کو کیا گیا۔ جس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو کتابیں کاپیاں مومنٹو و میڈلز دے کر انکی حوصلہ افزائی کی گئی ۔درجات عالیہ میں مدرسے میں بالترتیب ندا بنت عبد المقیت / شمع بنت امر اللہ اور رشدی بنت ڈاکٹر اشتیاق احمد نے اوّل دوم و سوم پوزیشن حاصل کی۔درجات تحتانیہ میں بالترتیب حسنیٰ بنت اشتیاق احمد رُشدی بنت عبد المقیت و ارم بنت ظفراللہ نے اوّل دوم و سوم کی پوزیشن حاصل کی۔

اسکے علاوہ ہر کلاس کی میں اوّل دوم و سوم کی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو بھی گرانقدر انعامات سے نوازا گیا جسے پاکر طالبات کے چہروں پر رونق چھا گئی۔بانی مدرسہ و پرنسپل فضیلۃ الشیخ عبدالعلیم دین محمد المدنی و ناظم مدرسہ محمد احتشام و خازن ڈاکٹر اشتیاق احمد نے اپنے ہاتھوں سے بچیوں کو انعامات سے نوازا ساتھ ہی فضیلت سال آخر کی طالبات کو میڈلز برقعے و اسناد سے نوازا گیا۔اِس موقعے پر اساتذہ مدرسہ مولانا شمس الدین سراجی ماسٹر امتیاز احمدمولانا محبوب عالم ماسٹر خالد خان ماسٹر محمد افضل و معلمات مدرسہ ہٰذا کے ساتھ ساتھ طالبات کے ذمےداران اور گاؤں کے معزز افراد کثیر تعداد میں موجود رہے۔اخیر میں بانی مدرسہ فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالعلیم دین محمد المدنی نے فراغت حاصل کرنے والی طالبات کو بیش قیمتی نصیحتوں سے نوازتے ہوئے کہا کہ جن طالبات نے فراغت تک اپنی تعلیم مکمل کر لی ہے آج سے انکی ذمہ داریاں اور بڑھ گئیں ہے آپ کی ذمہ داری ہے کی جو تعلیم آپنے حاصل کی ہے اُس کو اپنے آپ تک محدود نہ رکھیں بلکہ اسکو آگے بھی پہنچائیں اپنی قوم و معاشرے کو بالخصوص مسلمان بچیوں کو تعلیم کی طرف راغب کریں انکو تعلیم کی اہمیت بتائیں اور عملی زندگی میں اُسے اپنے اوپر بھی نافذ کریں۔آخر میں شیرینی بانٹ کر و دعائیہ کلمات کے زریعہ تقریب کا اختتام ہوا۔امتیاز احمد مدرس عالیہ،مدرسہ عائشہ صدیقہ گرلس اسکول اونرہوا۔مجموعی طور پر 13 طالبات کو عالمیت اور 8طالبات کو فضیلت کی اسناد سے نوازا گیا۔نیز ہر طالبہ کو تشجيعی انعامات سے نوازا گیا۔فارغ ہونے والی طالبات شمع امر اللہ،مہناز اشفاق احمد،شبینہ شمس الدین ،زینت محمد اقبال،شافعہ عبد الحئی،ثنا محمد عمر،بشریٰ قطب اللہ،نور صبا محمد زبیرشامل ہیں۔

 

Related posts

کیجریوال ریزرویشن اور ذات پات کی مردم شماری پر اپنا موقف واضح کریں

Siyasi Manzar

بھوپال میں نیو شمع لیبارٹریز کا شاندار سی ایم ای پروگرام!

Siyasi Manzar

Haj-2024:دہلی ہندوستانی سے عازمین حج کی پہلی فلائٹ مدینہ منورہ روانہ 

Siyasi Manzar