Siyasi Manzar
Top News راجدھانی

لوگ تبدیلی کے لیے تیار ہیں ،دہلی میں کانگریس کی حکومت واپس آ رہی ہے:دیویندر یادو

نئی دہلی ،29 جنوری(ایس ایم نیوز) دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور بادلی اسمبلی سے کانگریس کے امیدوار دیویندر یادو نے بھگوان پورہ میں پد یاترا کی۔ پدیاترامیں شامل ہونے والے علاقائی لوگوں اور کانگریس کارکنوں میں5 فروری کوملنے جیت کا جوش صاف نظر آرہاہے۔ مقامی لوگ کانگریس صدر دیویندر یادو کا جس طرح سے پرتپاک استقبال کررہے تھے اس سے صاف نظر آرہا تھا کہ دیویندر یادو کی جیت پکی ہے۔کانگریس ریاستی صدرکو کچھ لوگ ہار پہنا رہے تھے ،کچھ پھولوں کی پتیاں نچھاور کر رہے تھے ،یہاں تک کہ کئی جگہوں پر چوراہوں پر سٹیج بنا کر ان کا شاندار استقبال کیا گیااور پگڑی پہن کر عزت افزائی کی گئی۔
پد یاترا کے دوران بزرگوں ،ماؤں ،بہنوں اورنوجوان ساتھیوں میں جو جوش و خروش اور اعتماد تھاوہ بادلی میں کانگریس کی جیت کو یقینی بنائے گا۔اس موقع پر موجود لوگوں نے کانگریس پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا عہد بھی کیا اور کہا کہ ہم مل کر بادلی کا بہتر مستقبل بنائیں گے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ میں بادلی کے لوگوں کے لیے وقف ہوں ،اس سے قبل بھی میں نے یہاں عوامی نمائندے کے طور پر کام کیا ہے اور 8 فروری کو جیتنے کے بعد میں بادلی کی تبدیلی کے لیے کام کروں گا۔ میں مسلسل لوگوں سے مل رہا ہوں ،لوگ اپنے مسائل اور دکھ مجھ سے شیئر کر رہے ہیں ،کیسے پچھلے 10 سالوں میں کسی نے ان کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا ،سہولتیں فراہم کرنے کو تو چھوڑیں، جو کچھ تھا آہستہ آہستہ سب کچھ تباہ کر دیا ہے۔

Related posts

 انڈیا اتحاد کی لوک سبھا کی سیٹیں جیتنے کے بعد، بگڑتے ہوئے امن و امان اور حفاظت کی ذمہ داری کانگریس کی ہوگی: ہارون یوسف

Siyasi Manzar

حج کو آسان اور ڈیجیٹل بنانے کی سعودی حکومت کی کاوشیں قابل ستائش

Siyasi Manzar

سنبھل : عوامی کنویں کی پوجا کرنے پر سپریم کورٹ نے لگائی روک

Siyasi Manzar