Siyasi Manzar
Top News قومی خبریں

پالدھی فسادکی سی آئی ڈی تحقیقات اورفسادیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

 جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) ، میسکو اور مسلم تنظیموں کے مشترکہ وفد کی متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات

جلگائوں 5؍جنوری 31 دسمبر کی رات کو  جلگاؤں کے پالدھی گاؤں میں نا معلوم فسادیوں کے زریعہ مسلمانوں کی دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا  کر نئے سال کا جشن منایا گیا ، گزشتہ سال بھی پالدھی گاؤں میں انہی دکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، یہ دکانیں بازار کے علاقے میں ہیں اور ہر بار مسلمانوں کی دکانیں ہی چن چن کر جلائی جاتی ہیں، 4 فور وہیلر گاڑیوں اور ایک درجن دکانوں کو نذر آتش کردیا گیا ۔

اس ظلم و تشدّد کے حوالے سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے نائب صدر مفتی محمد ہارون ندوی، میسکو کے صدر عبدالکریم سالار، اقراء و اینگلو کے اعجاز ملک، کانگریس ضلع سکریٹری جمیل شیخ، مقتدر دیشمکھ، مولانا رضوان فلاحی،نظام پہلوان ،سلیم انعام دار اور کچھ ذمہ دار لوگوں نے جلگاؤں کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سے تفصیلی میٹنگ کی اور سی آئی ڈی تحقیقات کے ذریعہ شرپسندوں اور فسادیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور اس کے ساتھ تمام متاثرہ خاندانوں اور تاجروں کو ہونے والے نقصان کا معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ رکھا ۔تمام ذمہ داروں نے پالدھی گاؤں کا دورہ بھی کیا، جلی ہوئی کاروں اور دکانوں کو دیکھا، نقصان کا جائزہ لیا اور متاثرین کو تسلی دی اور ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا۔اور حکومت سےفساد بھڑکانے والے اصل مجرموں تک پہونچنے کا مطالبہ کیا ۔

Related posts

اجمیر میں محمدی مدینہ مسجد کے امام کا قتل

Siyasi Manzar

 جیو نیٹ ورک پر چلتا ہے دنیا کا 8 فیصد موبائل ڈیٹا ٹریفک

Siyasi Manzar

ہریانہ سے اپیل، مفت بجلی اور اچھے اسکولوں اور اسپتالوں کے لیے AAP کو موقع دیں: سنیتا کیجریوال

Siyasi Manzar