Siyasi Manzar
راجدھانی علاقائی خبریں

رابعہ گرلز پبلک اسکول کی طالبات نے بہترین کار گردگی کا مظاہرہ کیا

طالبات میں اردو کے لیے شوق اور جذبہ اس بات کی دلیل ہے کہ اردو کا مستقبل روشن ہے:سید ثمر حامد

محمدتسلیم
نئی دہلی : 4 دسمبر ،رابعہ گرلز پبلک اسکول کی طالبات نے انگریزی میڈیم ہونے کے باوجود دہلی کے اردو اکادمی میں ہونے والے تعلیمی اور ثقافتی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ طالبات نے سبھی مقابلوں میں حصّہ لیا اور انعامات حاصل کیے ہیں۔اس سال پہلی مرتبہ اکادمی نے مقابلوں کو مزید پر کشش بنانے کے لیے دو انعامات ’ بیسٹ پارٹی سیپی ٹنگ اسکول‘ اور بیسٹ پرفارمنگ اسکول‘ شروع کیے ہیں۔ رابعہ اسکول نے یہ دونوں انعامات حاصل کیے جن میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈکے ساتھ اکیس اکیس ہزارروپے کے نقد انعامات شامل ہیں۔یہ بات قابلِ تحسین ہے کہ مقابلوں میں رابعہ گرلز پبلک اسکول کی طالبات نے 6ٹیم پرائز اور 20انفرادای انعامات حاصل کیے ہیں۔ سبھی انعامات حاصل کرنے والی ٹیموں اور انفرادی انعام حاصل کرنے والی طالبات کو سرٹفکیٹ اور ٹرافی کے ساتھ کیش پرائز بھی دیا گیا ۔اسکول انتظامیہ نے سبھی طالبات اور اساتذہ کو مبارک باد دی۔ ہمدرد ایجوکیشن سوسائٹی کے سیکریٹری جناب سید ثمر حامد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبات میں اردو کے لیے شوق اور جذبہ اس بات کی دلیل ہے کہ اردو کا مستقبل روشن ہے۔ اسکول کی منیجر محترمہ ذکیہ ماجد صدیقی اور اسکول کی پرنسپل محترمہ کلثوم زہرہ نے طالبات اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انھیں اپنی اساتذہ کی ٹیم پر فخر ہے۔ رابعہ اسکول کا دسویں اور بارہویں جماعت کا رزلٹ بھی ہمیشہ قابلِ ستائش رہتا ہے۔

Related posts

مدرسہ عائشہ صدیقہ گرلس اسکول کے نتائج کا اعلان

Siyasi Manzar

بھارت اور سعودی عرب نے 2025 کیلئے حج معاہدے پر دستخط کیےبھارتی عازمین حج کے کوٹہ میں اضافہ کا اعلان

Siyasi Manzar

وقف املاک سے متعلق یوگی آدتیہ ناتھ کا بیان حقیقت سے بعید اور گمراہ کن

Siyasi Manzar