Siyasi Manzar
Top News راجدھانی قومی خبریں

ہونہار نوجوان آگے بڑھیں گے اور ریاست کا نام روشن کریں گے: نائب سنگھ سینی

نئی دہلی : 4 جنوری،یہ ریاستی حکومت کی نان اسٹاپ پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ریاست میں آئی ٹی، زراعت، مالیات، ہارڈویئر، آٹوموٹیو، تعلیم اور صحت جیسے شعبوں میں 7 ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اپس سامنے آئے ہیں اور 14 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو فروغ دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ہریانہ کے وزیر اعلی نایب سنگھ سینی نے ہریانہ پردیش کے اسٹارٹپ کمیونٹی کی میٹنگ میں کیا ۔آج، ہریانہ ملک میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں اسٹارٹ اپس، انکیوبیٹرز، سرمایہ کاروں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے لیے سب سے پسندیدہ ریاست ہے۔ ہندوستان دنیا بھر میں اسٹارٹ اپ اکو سسٹم اور یونیکون کی تعداد میں تیسرے نمبر پر ہے۔ہریانہ ترقی یافتہ ہندوستان اور ترقی کے معاملے میںوزیر اعظم نریندر مودی کے عزم کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ریاست کی نان اسٹاپ حکومت کے پاس فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے، نئی ایجادات کے ساتھ ریاست کے ہونہار نوجوان آگے بڑھیں گے اور ریاست کا نام روشن کریں گے۔

Related posts

مودی کے دور اقتدار میں ہندوستان نے 18 فیصد زیادہ شرح نمو کا تجربہ کیا۔ سٹڈی

Siyasi Manzar

شہر رمضاں تیری آمد مبارک

Siyasi Manzar

اُردو کو بچانا تمام اہلِ وطن کی مشترکہ ذمہ داری ہے

Siyasi Manzar