Siyasi Manzar
راجدھانی

سیلم پور اسمبلی حلقہ میں امڑ رہا ہے خوا تین و بزرگوں کا سیلاب

عوام کو ہم سب کے لیڈر اروند کیجریوال جی پر پورا بھروسہ ہے اسی لئے کثیر تعداد میں بزرگ و خواتین اپنا رجسٹریشن کرا رہے ہیں :چودھری زبیر احمد

ایاز احمد خان
نئی دہلی : 26 دسمبر (ایس ایم نیوز)سیلم پور اسمبلی حلقہ کے چاروں وارڈوں میں عام آدمی پارٹی کے اُ میدوار چودھری زبیر احمد کی رہنمائی میں مہیلا سمان یوجنا اور سینئر سٹیزن کے سنجیونی یوجنا کے کیمپ 23 دسمبر سے مسلسل جاری ہیں ۔ ان کیمپوں میں خواتین اور بزرگ پورے جوش وخروش کے ساتھ اپنا اپنا رجسٹریشن کرا رہے ہیں ۔سیلم پور اسمبلی حلقہ میں اب تک مہیلا سمان یوجنا اور سنجونی یوجنا کے تقریبا 32000 رجسٹریشن ہو چکے ہیں ۔تاہم ابھی بھی رجسٹریشن کرانے کیلئے خواتین و بزرگوں کا ہجوم پوری سیلم پور اسمبلی حلقہ میں نظر آرہاہے ۔اس رجسٹریشن کو کامیاب بنانے کیلئے جگہ جگہ کیمپ منعقد کئے گئے ہیں تاکہ خواتین و بزرگوں کو کسی بھی طرح کی دشواری پیش نہ آئے ۔ رجسٹریشن کرانے اور عوام کو فائدہ پہنچانے کی سمت میں سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد ، اُمیدوار چودھری زبیر احمد اور چوہان بانگر وارڈ کی کونسلر شگفتہ چودھری زبیر خواتین و بزرگوں کی مدد کر رہی ہیں ۔ اس موقع پر چودھری زبیر احمد نے کہاکہ عام آدمی پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے عوام سے جتنے بھی وعدے کئے ہیں ان کو وقت پر پورا کیا ہےاوریہی وجہ ہے کہ دوسری سیاسی پارٹیاں نہیں چاہتی کہ عام آدمی پارٹی جو اسکیمیں عوام کیلئےلائی ہے اس کا فائدہ لوگوں کو تک نہیں پہنچے اس لئے وہ رکاوٹین پیدا کرنے کیلئے تمام ہتھکنڈے اپناتی رہتی ہیں لیکن عوام کو ہم سب کے لیڈر اروند کیجریوال جی پر پورا بھروسہ ہے اسی لئے کثیر تعداد میں بزرگ و خواتین اپنا رجسٹریشن کرا رہے ہیں ۔شگفتہ چودھری زبیر کا کہنا تھا کہ خواتین و بزرگوں کا فارم پوری تسلی کے ساتھ بھرا جا رہے اور اس بات کا خاص خیال رکھا جارہاہے ان کے نام اور دوسری ڈیٹیلس ٹھیک طرح سے بھری جارہی ہیں تا کہ ان کے نام وغیرہ میں کوئی غلطی نہ ہو ۔سیاسی و سماجی کارکن سید ناصر جاوید نے کہاکہ آج دہلی میں کام اور لوگوں کو فائدہ پہنچانے کی غرض سے سیاست میں قدم رکھنے والے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال جی کے وژن کے تحت سیلم پور اسمبلی حلقہ میں فارم بھرنے کا کام چل رہاہے اور جگہ جگہ کیمپوں میں لوگوں کی بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو عام آدمی پارٹی پر پور ا بھروسہ ہے اور وہ جانتے ہیں کام کرنے والے لوگوں کو ہی اپنا لیڈر بنائیں گے ۔رجسٹریشن کیمپوں کو کامیاب بنانے میں سید ناصر جاوید ، ریاض الدین راجو ، انل جین ، مظہر محمد ، محمد ندیم ، شفیق خان مینو ، ظفر چودھری ، خالد خان ، محبوب خان ، ارشد جاوید ، علی مکرم خان ، افسر خان ، شاداب حسن ، سلمان پٹھان ، جاوید انصاری ، رائو نوید ، جمیل ملک ، مقیم بھائی ، عادل سلمانی ، ساجد علی چودھری ،اختر خان ، امیش شرما ، مقصود جمال ، حاجی شکیل ، مشکور عالم ، دیگر افراد نے کیمپ کی ذمہ داری سنبھال رکھی ہے ۔

Related posts

بی جے پی والے سب جانتے ہیں؟ پھر یہ ڈرامہ کیوں کر رہے ہیں: اروند کیجریوال

Siyasi Manzar

ممتاز صحافی محفوظ الرحمن کی قومی وملی خدمات کے اعتراف میں پروگرام

Siyasi Manzar

سنبھل : عوامی کنویں کی پوجا کرنے پر سپریم کورٹ نے لگائی روک

Siyasi Manzar