Siyasi Manzar
Top News قومی خبریں

‘وزیر اعلی نائب سنگھ سینی نے ویر بال دوس پروگرام میں شرکت کی

سکھ مذہب کے ماننے والے لوگوں نے ہمیشہ ملک کی حفاظت کیلئے بڑی بڑی قربانیاں دی ہیں: وزیر اعلی نائب سنگھ سینی

ہریانہ :26دسمبر (ایس ایم نیوز)ملک اور مذہب کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے صاحبزادوں کی یاد میں، انہوں نے دھرم شیتر کروکشیتر کی مقدس سرزمین پر منعقدہ ریاستی سطح کے ویر بال دیوس پروگرام میں ہریانہ کے ویزر اعلی نائب سنگھ سینی نے شرکت کی ۔ وزیر اعلی نے صاحبزادے زورآور سنگھ جی اور صاحبزادے فتح سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی نے کہاکہ سکھ برادری ایک عظیم برادری ہے۔ سکھ مذہب کے ماننے والے لوگوں نے ہمیشہ ملک اور مذہب کی حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔میں ملک کے کامیاب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جنہوں نے شہیدی دیوس کو ویر بال دیوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔گورووں کی قربانیوں پر اپنے خیالات اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ، ہماری حکومت نے ان کی یاد میں کالجوں، شاہراہوں، چوکوں، در وازوں، لائبریریوں اور دیگر یادگاروں کے نام رکھے ہیں۔اس کے علاوہ سورن جینتی گرو درشن یاترا اسکیم شروع کی، گوردوارہ چیلا صاحب کی زمین کو گوردوارہ صاحب کے نام منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، لوہگڑھ کو سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے لیے بابا بندہ سنگھ بہادر جی کے نام پر ایک ٹرسٹ بنایا۔آج ایک حیرت انگیز اتفاق ہے کہ اسی دن بہادر بچوں کے دن کے طور پر، وزیر اعظم کا قومی بچوں کا ایوارڈ بھی محترم صدر دروپدی مرمو جی نے پیش کیا۔آج اس موقع پر صاحبزادوں کی شہادت کے لیے وقف کتاب کی رونمائی کی گئی اور تمام مذہبی رہنماؤں اور سماجی تنظیموں سے درخواست کی گئی کہ وہ اس پرمسرت موقع پر نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھنے کا عہد کریں۔اس موقع پر بی جے پی ہریانہ کے ریاستی صدر موہن لال بدولی جی، سردار بلجیت سنگھ دادووال جی، سابق وزیر سبھاش سودھا جی اور سکھ برادری کے دانشور موجود تھے۔

Related posts

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا 92 سال کی عمر میں انتقال، دہلی ایمس میں لی آخری سانس

Siyasi Manzar

رکنیت سازی مہم کے لیے بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں اقلیتی مورچہ کی ورکشاپ کا انعقاد

Siyasi Manzar

دلت کے بیٹے کو دہلی کا میئر بننے سے روکنے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر نے میئر کے انتخابات منسوخ کیے: عام آدمی پارٹی

Siyasi Manzar