Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

تاج الدین خان پر نم آنکھوں سے سپردخاک

تلسی پور25دسمبر(نمائندہ)معروف و مشہور ٹراویل ایجنسی الحرم انٹر نیشنل دہلی کے مندوب نیز رفاہی سماجی و جماعتی کاموں میں پیش پیش رہنے والے ملنسار معزز شخصیت کے مالک محترم جناب تاج الدین خان صاحب نواز پور کواپور بلرام پور کو انکی آبائ گاؤں نواز پور میں کثیر تعداد کی موجودگی میں پر نم آنکھوں سے سپردخاک کر دیا گیا اطلاع کے مطابق معروف شخصیت محترم جناب تاج الدین خان صاحب کا 24 ‌دسمبر کی رات اوکھلا دہلی کے الشفاء اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے ۔۔۔۔۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔۔۔واضح رہے کہ آپ 14 دسمبر اپنے آفس میں تھے کہ اچانک غشی طاری ہوئ اور آپ BRAIN HAMERAGE کا شکار ہوگیے تھے موصوف کو کرول باغ دہلی کے اسپتال ICU میں داخل کرایا گیا تھا ہر قسم کی کوششوں کے بعد بھی اہل خانہ نا کام رہے مسلسل دس دنوں تک موصوف زندگی اور موت کی جنگ لڑتے رہے معاملہ بہت دشوار کن تھا آخر کار وقت پورا ہوا اور اپنے مالک حقیقی سے جاملے موصوف کو دہلی سے بذریعہ ایمبولینس آبائی گاوں نواز پور کواپور بلرام پور لایا گیا بعد نماز عصر ضلعی جمعیت اہلحدیث بلرامپور کی ناظم اعلیٰ شیخ زبیر احمد عبدالمعبود مدنی حفظہ نے مدرسہ پاٹیشوری نگر کواپور کے وسیع گراؤنڈ میں نماز جنازہ پڑھائی اور کثیر تعداد کی موجودگی میں پر نم آنکھوں سے موصوف کو سپرد خاک کردیا گیا ایسے موقع پر قرب و جوار کے بہت بہت سارے لوگ موجود تھے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ موصوف کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے آمین ثم آمین تقبل یا رب العالمین ۔

Related posts

پاکوڑ سے 49،عازمین حج ہوئے روانہ والہانہ انداز میں احباب نے حجاج کو کیا وداع

Siyasi Manzar

بی جے پی اقلیتی محاذ نے پی ایم کی کال پر مذہبی مقامات پر صفائی مہم کا آغاز کیا

Siyasi Manzar

معروف عالم دین مولانا نظام الدین ندوی سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

Siyasi Manzar