نئی دہلی (پریس ریلیز)بیچ گیمز 2024، جو بھارت میں پہلے ملٹی اسپورٹس بیچ گیمزہیں، کا انعقاد دیو کے حسین بلو فلیگ سرٹیفائیڈ گھوگھلا بیچ پر کیا گیا ، جس کا اختتام زمینی علاقوں سے گھرے مدھیہ پردیش نے ابھرتے ہوئے چیمپئن کے طور پر کیا، یہ ریاست 7 متاثر کن طلائی تمغات کے ساتھ مجموعی طور پر 18 تمغات جیت کر سرفہرست رہی۔ اس قابل ذکر کارنامے نے نہ صرف مدھیہ پردیش کی ٹکڑی کی کھیلوں کی مہارت کو ظاہر کیا بلکہ ریاست کے اندر پروان چڑھنے والی صلاحیتوں کی گہرائی کو بھی اجاگر کیا۔مہاراشٹر نے 3 گولڈ سمیت 14 تمغے جیتے جبکہ تمل ناڈو، اترکھنڈ اور میزبان دادرا، نگر حویلی، دیو اور دمن نے 12-12 تمغات حاصل کیے۔ آسام نے 8 تمغے جیتے جن میں سے 5 طلائی تمغات شامل تھے۔واقعات کے ایک سنسنی خیز موڑ پر، لکشدیپ نے بیچ فٹبال میں طلائی تمغہ حاصل کیا، جو فطری خوبصورتی کے حامل جزیرے کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے۔ اس نے فائنل میں مہاراشٹر کو 5-4 سے شکست دی۔ لکشدیپ کی فتح نے نہ صرف تمغہ فاتحین کے تنوع میں اضافہ کیا بلکہ دیو بیچ گیمز 2024 کے جامع اور ملک گیر اثرات کو بھی اجاگر کیا۔
4 سے 11 جنوری تک کھیلوں کی عمدگی نمایاں رہی، کیونکہ 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 1404 ایتھلیٹس، جن کی عمر 21 سال سے کم تھی، نے 205 میچ آفیشلز کے تعاون سے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔کھیلوں کو ہر دن 2 سیشنوں میں ترتیب دیا گیا تھا۔ صبح کا سیشن ، صبح 8 بجے سے شروع ہو کر دوپہر کو اختتام پذیر ہوتا ، اس کے بعد دوپہر کا اجلاس، 3 بجے شروع ہوتا تھا۔ اس نظام الاوقات نے نہ صرف موزوں موسمی حالات میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا بلکہ پرجوش حاضرین کے لیے ایک متحرک اور دلکش دیکھنے کے تجربے کو بھی یقینی بنایا۔
رساکشی کے کھیل میں ذہنی داؤ پیچ سے لے کر سمندری تیراکی کے حیرت زدہ کرنے دینے والے کارناموں تک، پینکاک سلات کی مارشل آرٹسٹری، ملاکھمب کے ایکروبیٹک ڈسپلے، بیچ والی بال کی تیز رفتاری ، بیچ کبڈی کی حکمت عملی سے پر نبردآزمائیاں ، اور بیچ ساکر مقابلوں کے دوران بجلی کی رفتار سے داغے جانے والے گول، ہر ایک کھیل اس مقابلے میں اپنی منفرد توانائی لے کر آیا۔ پہلی مرتبہ متعارف کرائے گئے بیچ باکسنگ مقابلے نے جوش و خروش کی ایک اضافی پرت کا اضافہ کیا، جس نے شرکاء اور تماشائیوں دونوں کو مسحور کیا اور ملک کے اتھلیٹک سفر میں ایک تاریخی لمحہ کو اجاگر کیا۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ایکس (جسے پہلے ٹوئیٹر کہاجاتا تھا) پر اس مقابلے کے لیے اپنی حمایت اور جوش و خروش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’’ ایتھلیٹس کی توانائی اور دیو کی خوبصورتی نے ایک ایسا جذبہ پیدا کیا ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا،جو سحر انگیز اور پرجوش ہے۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا، بھارت کے ساحلوں پر نئی زندگی لانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن نے گجرات کے ساحل سے دور دیو میں پہلی مرتبہ بیچ گیمز کے اہتمام کے ساتھ کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
بھارت کو جغرافیائی طور پر دنیا کے سب سے خوبصورت ساحلوں سے نوازا گیا ہے۔ بھارت کے 12 ساحلوں کے پاس بلیو فلیگ سرٹیفیکیشن ہے جو پائیدار سیاحت کو فروغ دینے والے صاف ستھرے ساحلوں کو دیا جاتا ہے۔ تاہم، ملک کے بہت سے ساحلوں کو اتنا بروئے کار نہیں لایا گیا ہے جتنا کہ انہیں بروئے کار لایا جانا چاہئے تھا۔ اس لیے دیو بیچ گیمز کی کامیاب میزبانی ایک حوصلہ افزا خبر ہے۔
بیچ گیمز 2024 دیو کی تصاویر