Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

معروف عالم دین مولانا نظام الدین ندوی سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

اونرھوا ،بلرام پور 2 جنوری (ایس ایم نیوز) ضلع بلرام پور اونرھوا کے معروف و مشہورمولانا نظام الدین ندوی رحمہ اللہ کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔واضح رہے مرحوم طویل بیماری کے بعد گذشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔ حضرت مولانا نظام الدین ندوی خلیق ، ملنسار، مہمان نواز تھے اور ضلعی جمعیت اہل حدیث بلرام پور کی ایک لمبی مدت سے خدمت کرتے آرہے تھے۔پسماندگان میں چار بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں اور بھرا پورا خاندان ہے۔قارئین سے دعائے مغفرت کی اپیل کی جاتی ہے۔ ان کی تدفین میں جن لوگوں نے شرکت کی ان میںمصیح الدین، قمرالدین گڈو،راشدخان، مولانا عبدالعلیم مدنی،زبیر احمد عبدالمعبود مدنی،ریاض احمد عمری (جھنڈا نگر) مولانا شفیق الرحمن( ہر ہٹہ ) عقیل احمد ( گنا میل چیئر مین تلسی پور) مولانا عبداللہ سلفی،مولانا افضل سلفی چیونٹیوا ،قاری اقبال، مولانا عبدالتواب عمری، مولانا محمد اقبال عمری، مولانا عبدالرحمٰن عمری،حافظ طارق فیضی ، مولانا نظیر احمد سلفی،جمال اختر،ڈاکٹر اشتیاق احمد،ماسٹر عبدالخالق، کے علاوہ قرب وجوار کے جید علمائے کرام،سیاسی و سماجی کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کرکے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ایک اطلاع کے مطانق مرحوم کے جنازے میں ایک جم غفیر تھا جس کے سبب میدان میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔

Related posts

سنجوئے گھوش میڈیا ایوارڈ 2023‘ کے نتائج کا اعلان

Siyasi Manzar

علم وعرفان کا ایک اور آفتاب غروب ہوا مولانا اشرف الحق رحمانی صاحب کا ہوا انتقال پر ملال

Siyasi Manzar

تصوف ایک روشنی کی مانند ہے جو تشدد سے خوفزدہ دنیا کو روشنی دکھا سکتا ہے: جمال صدیقی

Siyasi Manzar

Leave a Comment