Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

حکومت کے زیر نگراں مدارس کے بچوں کو نہیں ملی درسی کتابیں، انور حسین نے وزیر اعلی کو لکھا خط

مظفر پور : (پریس ریلیز) مدارس،اردو اسکول ،ھندی اسکول میں اردو کے طالب علم کو اردو کتاب تقسیم کرنے کے متلق آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کہ مظفر پور ضلعی صدر انور حسین نے وزیر اعلی نتیش کمار کو مکتوب ارسال کیا ۔ مکتوب میں انہوں نے ذکر کیا کہ سرکار کا  اسکولی بچوں کو کتاب کی رقم کی جگہ کتاب مہیا کرانا نہایت ہی مستحسن اور قابل رشک اقدام ہے ۔گزشتہ سال تمام اسکولوں میں کتابیں مہیا کرائی گئیں لیکن اردو پڑھنے والے بچوں کو اردو کتابیں جو مہیا کرائی گئیں اسکی تعداد کم ہونے کی وجہ سے اسکول کے تمام بچوں کو اردو کی کتابیں دستیاب نہیں ہو سکی جو نہایت افسوسناک ہےاور مزید بالائے ستم یہ ہیکہ ملحقہ مدارس میں کتابیں بالکل ہی نہیں فراہم کرائی گئی اور جسکی وجہ سے مدارس میں پڑھنے والے معصوموں کی تعلیم پورے سال بھر بری طرح سے متاثر ہوتی رہی ہے۔حکومت کو چاہئے کہ اس نہایت اہم مسئلہ کو نہایت ہی سنجید گی سے لیں اور آنے والے نئے تعلیمی سال میں تمام اردو پڑھنے والے بچوں کو اردو کی تمام تر کتابیں تقسیم کرنے کا پختہ انتظام کریں تاکہ حکومت کے تئیں اقلیتوں میں یقین اور بیدار مغزی کا پیغام جائے ۔لہذا آنجناب والا سے مؤدبانہ و مخلصانہ التماس ہے کہ میر ی درخواست پر نظر کرم کرتے ہوئے مذکورہ مسائل کو حل کر نے کی کو شش کریں۔مجھے پوری امید ہیکہ یہ پیغام موصول ہونے کے بعد حکومت اور محکمہ میں متعلقہ مسئلہ کے تئیں سنجیدگی دیکھی جائیگی۔

Related posts

کلامِ اقبالؒ اسلام کی نشأۃ ثانیہ اورفلسفۂ خودی سے آراستہ بیداری‘ ترقی وانقلاب کاپیغام

Siyasi Manzar

عبدالسلام انصاری کے مدرسہ بورڈ کا سیکریٹری بننے سے مظفر پور میں ہے خوشی کی لہر

Siyasi Manzar

سعودی عرب کا عظیم اقدام: عالمی مسلم برادری کے لیے رمضان تحفہ

Siyasi Manzar

Leave a Comment