Siyasi Manzar
Blog علاقائی خبریں

پیغمبر اعظم کی زندگی ہمیں محبت اور امن کا درس دیتی ہے: طاہر عمری

ایم ایس آئی انٹر کالج میں چار روزہ سالانہ جلسے کا اختتام،بچوں کو تعلیم کے ساتھ اچھی تربیت دیں: اطیب زیدی

گورکھپور، 04دسمبر(پریس ریلیز)مسلمانوں میں اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جو کہ مستقبل کے لیے ایک اچھی علامت ہے، کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ تعلیم کے میدان میں خود کو منوانے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو۔ان خیالات کا اظہار پیر کے دن اعظم گڑھ سے آئے عالم محمد طاہر‌‌ عمری مدنی نے میاں صاحب اسلامیہ (ایم ایس آئی) انٹر کالج میں منعقدہ چار روزہ جلسۂ سیرت النبی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہمیں محبت، امن اور ہم آہنگی کا درس دیتی ہے، ہمیں پیغمبر اعظم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو حاصل کرنے اور ان کو اپنی زندگی میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے نہ صرف بچوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں بلکہ ان کی صلاحیتیں بھی ابھر کر سامنے آتی ہیں۔مہمان خصوصی ماہرِ تعلیم اطیب علی زیدی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا چاہیے اور تیزی سے بدلتے وقت کے ساتھ ہم آہنگ رہنا سیکھنا چاہیے، ملک کو ڈاکٹروں، انجینئروں اور سائنسدانوں کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی اسکالرز کی ضرورت ہے، ہم شادیوں اور دیگر تقریبات پر لاکھوں روپے خرچ کر دیتے ہیں لیکن اسکول اور کالج بنانے کا نہیں سوچتے، اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان اپنے بچوں کو کسی بھی قیمت پر تعلیم دیں، انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ایک بڑا مقصد ہے لیکن یہ مقصد تبھی کامل ہو سکتا ہے جب تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت بھی دی جائے۔کالج کے ناظم محبوب سعید حارث نے کالج کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی، پرنسپل ظفر احمد خان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

 

اس موقع پر مختار احمد، انیس احمد، ڈاکٹر رفیع اللہ بیگ، رضوان الحق، احمد تنظیم، عبدالتراب، محمد جابر، حسن جمال، نجم الدین احمد وغیرہ موجود رہے۔ تقریب میں آخری مقابلہ مدارس عربیہ گروپ کے طلبہ کے مابین اسلامی کوئز کا ہوا جو کافی دلچسپ نظر آیا اس مقابلے میں محمد اشرف رضا نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا، وہاں موجود ان کے احباب نے انہیں خصوصی دعا و کلمات تبریک سے نوازا، طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے اور سائنسی نمائش منعقد کی گئی علاوہ ازیں اسکول اور کالج گروپس کے طلبہ کے درمیان قرأت، پینٹنگ، سائنس کوئز، اسلامی کوئز کے مقابلے ہوئے، طلبہ نے "سوشل میڈیا طلبہ کی شخصیت کی ارتقا میں رکاوٹ” کے عنوان پر منعقدہ مباحثے کے مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا زبردست مظاہرہ کیا، مباحثاتی مقابلے کے مہمان خصوصی ڈاکٹر دنیش منی ترپاٹھی اور ڈاکٹر رویندر ترپاٹھی نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی، سائنسی نمائش میں ایم ایس آئی کالج کے طالب علم سید محمد عبداللہ کے نابینا افراد کے لیے بنائے گئے سینسر گلاسز توجہ کا مرکز رہے، فوزیہ علی اور مائرا یاسمین کے زلزلہ کے الارم، نوشین کی اے ٹی ایم مشین، کامران کا کولر، صدف کا آتش فشاں پروجیکٹ، انسانی دل کی اندرونی ساخت سے متعلق حفشہ علی کے چارٹ کو بھی سراہا گیا، محمد حمزہ سمیت تمام طلبہ نے ایک سے ایک پینٹنگز بنائیں، پینٹنگ میں قدرت کے مناظر مختلف جہات سے دیکھنے کو ملے، مہمان خصوصی نے جیتنے والے شرکا کو سرٹیفکیٹ، شیلڈز اور ٹرافیوں سے نوازا۔

Related posts

بزرگ صحافی رضوان اللہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب ’ذکرِ رضوان اللہ‘ کا اجرا

Siyasi Manzar

مدرسہ رضائے مصطفی نے صوبائی مدارس میں حاصل کیا دوسرا مقام

Siyasi Manzar

ہومتھن پراپرٹی ایکسپو 2024 میں ہیرا گروپ کو دعوت،ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے شرکت کے بعد بتائی مثبت پیش رفت

Siyasi Manzar

Leave a Comment