Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

عبدالسلام انصاری کے مدرسہ بورڈ کا سیکریٹری بننے سے مظفر پور میں ہے خوشی کی لہر

مظفر پور، 30/ نومبر (انور حسین) سابق چیئرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ و ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار جناب عبدالسلام انصاری اب مدرسہ بورڈ کے سیکریٹری ہو گئے ہیں۔ اس بات کی خبر ملتے ہی مظفر پور میں خوشی کی لہر ہے۔ سابق ضلع پارشد محمد رضوان، مکھیا عارف الرحمن عرف سبن جد یو رہنما ابرار الحسن عرف لال بابو ، راجد رہنما محمد سمیع وغیرہ نے جناب انصاری محکمہ کے فیصلہ کو قابل تعریف بتایا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کیا۔ تمام سماجی، سیاسی و ملی رہنماؤں نے ایک ساتھ جناب انصاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت ہی متحرک اور قابل افسر ہیں انہیں جو بھی موقع ملا ہے اس کے ساتھ پورا انصاف کیا ہے۔ ان کی قابلیت دیکھ کر ہم یہ یقین کرتے ہیں کہ بہت جلد وہ حکومت کے کسی بڑے سیاسی عہدہ پر ہوں گے۔ تمام رہنماؤں نے ایک آواز میں یہ بھی کہا کہ جناب انصاری نے جس طرح اردو اور مسلمانوں کی خدمت کی ہے اس سے ظاہر ہے کہ آئندہ بھی وہ اسی طرح اپنی خدمات سے ہمیں نوازتے رہیں گے۔

Related posts

بی جے پی اقلیتی مورچہ پی ایم مودی کی قیادت میں اقتدار کی ہیٹ ٹرک بنانے میں مصروف

Siyasi Manzar

حکومت کے زیر نگراں مدارس کے بچوں کو نہیں ملی درسی کتابیں، انور حسین نے وزیر اعلی کو لکھا خط

Siyasi Manzar

بڑا سوناکوڑ کے الفلاح میں ائمہ‌مساجد کی بیٹھک کل

Siyasi Manzar

Leave a Comment