Siyasi Manzar
قومی خبریں

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جھارکھنڈ ریاستی ورکنگ کمیٹی تشکیل

رانچی۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آ ف انڈیا (SDPI) کے قومی نائب صدر محمد شفیع اور جھارکھنڈ ریاستی انچارج تائید الاسلام نے رانچی پریس کلب میں ریاست جھارکھنڈ کی نومنتخب ایگزکٹیو کمیٹی کا اعلان کیا۔ جھاڑکھنڈ ریاستی کی تشکیل میں ریاست کے مختلف اضلاع سے کارکنوں نے حصہ لیا۔ایس ڈی پی آئی جھارکھنڈ کی ریاستی کمیٹی میں کل 17ممبران شامل ہیں۔ جس میں ریاستی صدر ایس شنگر،ریاستی جنرل سکریٹری محمد حنظلہ شیخ، ریاستی نائب صدور کے طور پر راما راؤ اور شاجد شیخ، ریاستی سکریٹریان نصرالدین شیخ، اڈوکیٹ سجاد نوری اور ریاستی خازن کے طور پر حبیب الرحمن اور دیگر عہدیداران شامل ہیں۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر محمد شفیع نے تمام اراکین کو اپنی ذمہ داری سے واقف کرایا اور کہا کہ ایس ڈی پی آئی ریاست جھارکھنڈمیں آنے والے تمام انتخابات میں حصہ لے گی۔ ریاستی صدر سمیت تمام عہدیداروں نے پارٹی کے قومی صدر ایم کے فیضی، قومی نائب صدر محمد شفیع اور قومی سکریٹری و جھارکھنڈ کے ریاستی انچارج تائید الاسلام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کے نظریے کو ریاست کے عام لوگوں تک پہنچائیں گے۔ پارٹی نے ہمیں جو ذمہ داری دی ہے اس کو پور ا کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر محمد شفیع نے کہا کہ پارٹی جھارکھنڈ میں پوری طاقت کے ساتھ انتخابات لڑے گی۔ اڈوکیٹ عبدالحنان نے پروگرام کی نظامت کی۔ اس موقع پر پارٹی کے میڈیا انچارج نصیر الدین شیخ، آ ر ٹی آئی کارکن سرفراز احمد اور ریاست کے تما م اضلاع سے پارٹی کارکنان شریک رہے۔

Related posts

اگرآپ کی عمر18؍سال یا اس سے زائدہے توووٹرلسٹ میں اپنے نام کے اندراج کو یقینی بنائیں:امیرشریعت

Siyasi Manzar

وزیر اعلی نایب سنگھ سینی کے ہاتھوں زرعی سیاحتی مرکز کے فیز 2 کا افتتاح

Siyasi Manzar

اللہ کے حکم اور نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی کامیابی ملے گی: ڈاکٹر ایوب

Siyasi Manzar

Leave a Comment