حیدرآباد(پریس نوٹ) آکار آشا ہاسپٹل کوکٹ پلی کی جانب سے مفت سرجری کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ہاسپٹل کے ذمہ داروں نے بتایاکہ نیکی کی جذبہ کے تحت عوام کوسہولت پہنچانے اوران کی زندگی میں نئی روشنی لانے کے مقصد کے تحت یہ مفت سرجری کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ پیدائش نقص کوٹھیک کرنا، آگ سے جلنے کی وجہ سے جلد کا نکل جانا،ناک کا دب جانایہ کوئی بھی اسی طرح کاجلد سے جڑا مسئلہ ہو جس کیلئے سرجری کی ضرورت ہوتوہاسپٹل اسے مفت فراہم کرے گا۔دوائیں بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔ کوئی بھی ہندوستانی شہری اس سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ عالمی یوم معذورین کی مناسبت سے ڈسمبر کی پہلی تاریخ تاتین تاریخ کے دوران پچاس مریضوں کی سرجری کی جائے گی۔ اس دوران مریض اور اس کے ساتھ رہنے والے فرد کوبھی رہنے اورکھانے کی مفت سہولت رہے گی۔مزید تفصیلات کیلئے آکارآشا ہاسپٹل، روبرو میٹرو پلرنمبرA782، کوکٹ پلی،فون: 7337318544، 9650103350 پرربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔