مصطفی آباد وارڈ کے لوگ ہمارے اپنے ہیں اور ان کی مسائل کو دور کرنا ہمارا فرض ہے :حاجی محمد خوشنود
نئی دہلی :10 نومبر (ایس ایم نیوز)مصطفی آباد اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والا مصطفی آباد وارڈ 243 میں 25 فٹا روڈ گلی نمبر 5 کی پلیا کے جال چوری ہونے کی وجہ سے راہ گیروں کو سخت پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا تھا۔ اس مسلہ کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے وارڈ کی کونسلر حجن سبیلہ بیگم نے نوٹس لیتے ہوئے نئے جال لگانے کا کام کیا گیا ۔ اس موقع پر کونسلر کے شوہر حاجی محمد خوشنود نے کہاکہ وارڈ کے مسائل کو حل کرنا ہماری تر جیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلی نمبر 5 میں جال چوری ہونے کی وجہ سے کچھ لوگوں کو نکلنے اور خاص طور پر موٹر سائکل ، رکشا وغیرہ کو آنے جانے میں پریشانی ہو رہی تھی جس کو دیکھتے ہوئے یہاں جال لگوائے گئے اور راستہ ٹھیک کر وایا گیا ۔ حاجی محمد خوشنود نے کہا کہ وارڈ میں سبھی کام پوری دیکھ ریکھ کے ساتھ انجام دئے جارہے ہیں اور وارڈ کو صاف ستھرا بنانے پر خا ص خیال رکھا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم مسلسل وارڈ کے عوام کے درمیان رہتے ہیں اور لوگوں کی پر یشانیاں سنی جاتی ہیں اور ان کو وقت پر حل بھی کیا جاتا ہے ۔ حاجی خوشنود نے مزید کہاکہ مصطفی آباد وارڈ کے لوگ ہمارے اپنے ہیں اور ان کی مسائل کو دور کرنا ہمارا فرض ہے ۔ تاہم مستقبل میں بھی ہم اسی طرح کام کرتے رہیں گے ۔