Siyasi Manzar
قومی خبریں

پیس پارٹی کے بغیر اپوزیشن اتحاد کے خوابوں کی تعبیر نہیں ہے ممکن :ڈاکٹر ایوب

پرتاپ گڑھ، پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ مبینہ سیکولر پارٹیوں کو مسلمانوں کا ووٹ تو چاہیئے ،مگر مسلم قیادت انہیں منظور نہیں ،مگر اس مرتبہ پالیمانی انتخاب کے حالات مختلف ہوں گے مسلمان ان مبینہ سیکولر پارٹیوں و ان کے اقتدار سے بخوبی واقف ہے، بی جے پی کو شکست دینے کے نام پر مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے والی پارٹیوں کو مایوسی ضرور ہوگی ، مسلمان ووٹر سمجھ چکا ہے کہ اپنی قیادت میں ہی ،ان کا مفاد ہے۔پیس پارٹی کے بغیر اپوزیشن اتحاد کا بی جے پی کو شکست دینے کے خواب کی تعبیر ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے اپوزیشن اتحاد کے ذریعہ مسلم قیادت کو نظر انداز کرنے کے متعلقہ میں اپنے رد عمل میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ آزادی کے بعد سے مسلمان سیکولرزم کے نام پر جن سیاسی پارٹیوں خصوصی طور سے کانگریس کو ایک طویل عرصے تک اقتدار پر قابض کرایا ،ان کے زیر اقتدار مسلمانوں کو میرٹھ سے ملیانہ،بھاگل پور بہار اور نیلی آسام وغیرہ سانحہ کا سامنا کرنا پڑا ،اور جہاں تک ترقی کا سوال ہے انہیں صرف مزدور تک محدود کر دیا گیا ،جس کی توثیق سچر کمیٹی نے کر دی ہے ۔ وہیں ملیانہ کو وہ سانحہ کیا مسلمان بھول جائے گا جب بے گناہ مسلمانوں کو پی اے سی کے ذریعہ قتل کر گنگ نہر میں پھینک دیا گیا،اس وقت اترپردیش میں کانگریس زیر اقتدار تھی ،جس نے مسلمانوں کے ساتھ انصاف کرنے کے برعکس پی اے سی کے اہلکار قاتلوں کو بچانے کا کام کیا ہے ۔اس طرح کانگریس کے زیر اقتدار مسلمانوں کا بھرپور استحصال کیا گیا ، جو کسی سے مخفی نہیں ہے ،اسی طرح سماج وادی پارٹی و بی ایس پی کی حکومتوں میں مسلمانوں کا استحصال کیا گیا ،سماج وادی اقتدار میں فسادات سے گزرنا پڑا تو ،بی ایس پی اقتدار میں بے گناہ مسلمانوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا گیا ۔مذکورہ سبھی سیکولر پارٹیاں بی جے پی کا خوف دکھاکر ووٹ حاصل کر اقتدار پر قابض ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی و مبینہ سیکولر پارٹیوں کا کردار ایکساں ہے ،دونوں میں کوئی فرق نہیں ۔اپوزیشن اتحاد بی جے پی کو شکست دینے کے نام پر پھر ایک مرتبہ انہیں جھانسہ دینے میں کوشاں ہیں ۔مسلمان سیاسی طور پر ظلم سہتے سہتے اتنا تو سمجھ چکا ہے کہ مبینہ سیکولر پارٹیاں ان کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے صرف بے وقوف بناتی ہیں ۔ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد مسلم سیاسی پارٹیوں کو نظر انداز کر بی جے پی کو کبھی بھی شکست نہیں دے سکتا۔مسلمان ووٹر اپنی قیادت کی جانب دیکھ رہا ہے ،پیس پارٹی پارلیمانی انتخاب میں اہم کردار ادا کرے گی ،اور سبھی سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی ۔اپوزیشن اتحاد کا خواب پیش پارٹی کے بغیر ادھورا ہے ۔پیس پارٹی پارلیمانی انتخاب کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔

Related posts

بستی میں بڑا حادثہ، مال گاڑی کی زد میں آکر معصوم سمیت تین افراد جاں بحق جاں بحق

Siyasi Manzar

نیتا امبانی کی 60ویں سالگرہ پر’’ انّ سیوا‘‘ کا اہتمام

Siyasi Manzar

نوجوان طاقت وکست بھارت کی بنیادہے:مودی

Siyasi Manzar

Leave a Comment