ممبئی کرلا ،مسجد اہلحدیث و مدرسہ عربیہ بحرالعلوم نصیب اللہ کمپاؤنڈ پٹھان واڑی وائر والی گلی کرلا (مغرب) میں طلباء کے سالانہ انجمن کا انعقاد کیا گیا طلباء کے سالانہ انجمن کی ابتداء مدرسہ بحرالعلوم کے لائق فائق استاذ فضیلۃ الشیخ محمد اخلاق سلفی حفظہ اللہ نے مدرسہ کے ایک ہونہار طالب علم عزیزم ایان جمیل ابن جمیل خان سلمہ سے قرآن کریم کے تیسویں پارے سورہ والتین سے کروائی بعدازاں قبیلہ بنو ہاشم کی ایک ذہین فطین متعلمہ عزیزہ سید درخشاں ہاشمی بنت سید رضوان الحق ہاشمی سلمہا سے سامعین کو حمد باری تعالیٰ میرے قسمت جگانے کو خدا کا نام کافی ہے کے بڑی ہی پیاری مترنم آواز میں سنوایا اسکے بعد نعت نبی پیش کرنے کے لئے عزیزہ بنت محمد جعفر چودھری کو پیش کیا سالانہ پروگرام کا سلسلہ تقریباً شام چار بجے تک چلتا رہا مسجد اہلحدیث و مدرسہ عربیہ بحرالعلوم وائر والی گلی کرلا کے جن طلباء وطالبات نے سالانہ آخری انجمن میں اپنے اپنے علمی لیاقت کا مظاہرہ کیا ان سب کے اسماء مندرجہ ذیل ہیں(1) عزیزہ فاطمہ بنت اخلاق احمدسلفی سلمہا (2) عزیزم عزیر ابن عبدالستار سلمہ (3) عزیزم عزیر ابن عبدالرحمن سلمہ (4) عزیزہ شفاء بنت ابوبکر سلمہا (5) عزیزہ ام حبیبہ بنت عبدالکلام سلمہا (6) عزیزہ مصباح بنت شمیم احمد سلمہا (۷) عزیزہ مصباح بنت نبی احمد سلمہا (8) عزیزم عمر ابنِ محمد اویس سلمہ (9) عزیزہ حفصہ بنت عبدالکلام سلمہا (10) عزیزہ سائرہ بنت عبدالرحمن سلمہا (11) عزیزہ عائشہ بنت عبدالستار سلمہا (12) عزیزہ افزا بنت محمدعرفان سلمہا (13) عزیزہ مہرین بنت اظہاراحمد سلمہا (14) عزیزہ زویا بنت شمشاد احمد سلمہا (15) عزیزم ریحان ابن شمشاد احمد سلمہ (16) عزیزم ریحان ابن رمضان علی سلمہ (17) عزیزم عزیر ابن عبدالحلیم سلمہ (18) ندیم ابن محمدجعفر چودھری (19) عبدالاحد ابن محمد اویس سلمہ (20) عزیزم امین ابن نبی احمد سلمہمندرجہ بالا پروگرام میں مسجد اہلحدیث و مدرسہ عربیہ بحرالعلوم کے صدر عالیجناب عبدالکلام صاحب سیکریٹری عالیجناب عبدالتواب صاحب جناب احمد حسین صاحب جناب محمد رفیق صاحب جناب جمن علی صاحب جناب یار محمد صاحب جناب عبدالقادر صاحب و جملہ منتظمین و ذمہداران کے ساتھ نور علی نور مفکر اسلام فضیلۃ الشیخ الحاج مولانا مقیم الدین مدنی حفظہ اللہ کے مندوب سید عرفان الحق ہاشمی (ہاشمی کینگ)صاحب جناب سیدرضوان الحق ہاشمی(گڈوہاشمی) صاحب سید جابر ہاشمی جناب عبداللہ صاحب عالیجناب حاجی عبدالستار صاحب جناب انصاف علی صاحب جناب ارشاد علی صاحب جناب محمد اسحاق صاحب جناب عبدالتواب صاحب جناب مولانا شمیم فیضی صاحب جناب عاصم سلام صاحب جناب جعفر چودھری صاحب موجود رہےبرسبیل تذکرہ اس بات کو بھی عرض کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ مسجد اہلحدیث و مدرسہ عربیہ بحرالعلوم وائر والی گلی نصیب اللہ کمپاؤنڈ کرلا کی بنیاد عالیجناب مولانا محمد ادریس صاحب نے1984عیسوی میں نصیب اللہ سیٹھ سے33000 تیتیس ہزار روپئے میں زمین خرید کر رکھی 18اٹھارہ سالوں تک فضیلۃ الشیخ مولانا محمد ادریس صاحب نے بڑی جانفشانی کے ساتھ انتظام و انصرام سنبھالا مدرسہ عربیہ بحرالعلوم کی جملہ خصوصیات میں سے ایک عظیم خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس مدرسہ کی تدریسی خدمت دنیائے خطابت کے اظہر من الشمس حافظ الحدیث مقرر و خطیب فضیلۃ الشیخ جلال الدین قاسمی حفظہ اللہ بھی کرچکے ہیں اللہ ربّ العالمین اس مدرسہ کے تمام منسلکین کو سلامت رکھتے ہوئے مدرسے کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے۔