نئی دہلی 31 مارچ ،آج مسجد عمر بن خطاب وزیر آباد گلی نمبر 9 کی انتظامیہ کی طرف سے افطار و کھانے کا اہتمام کیا گیا جس میں مسجد کے مصلیان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ افطار سے پہلے مسجد کے خطیب مولانا کمال الدین سنابلی صاحب نے پر مغز خطاب فرمایا ۔ اپنے خطاب میں انھوں نے جہنم کی ہولناکی کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔