ممبئی، خیرانی روڈ ساکی ناکہ ممبئی واجد علی کمپاؤنڈ کے جامع مسجد اہلحدیث کے مدرسہ الحکمہ اسلامک کلاسز میں طلباء کے سالانہ انجمن و تقسیم اسناد و انعامات کے پروگرام کا انعقاد کیا گیاطلباء کے سالانہ انجمن کی ابتداء مدرسہ الحکمہ اسلامک کلاسز کے لائق فائق استاذ فضیلۃ الشیخ اشتیاق محبوب عالم السلفی حفظہ اللہ نے مدرسہ کے دو ہونہار طالب علموں عزیزم معاذ ابن محمد شفیق سلمہ و عزیزم محمد تابش ابن عبدالحسیب سلمہ سے قرآن کریم کے تلاوت سے کروائی بعدازاں مدرسہ کی ایک ذہین فطین متعلمہ عزیزہ اقراء بنت عبدالخالق سلمہا سے سامعین کو حمد باری تعالیٰ میرے قسمت جگانے کو خدا کا نام کافی ہے کے بڑی ہی پیاری مترنم آواز میں سنوایا اسکے بعد نعت نبی سے محفل کو رونق بخشی گئی طلباء کے حسن تجوید طویل سورۃ کے حفظ و تقریری مقابلے میں حصہ لینے اور فائزین متفوقین کو گرانقدر انعامات و اسناد و نقود سے نوازنے کے پروگرام کا یہ سلسلہ بہ تزک و احتشام رات کو10 بجے تک چلتا رہا خیرانی روڈ ساکی ناکہ واجد علی کمپاؤنڈ کے جامع مسجد اہلحدیث کے مدرسہ الحکمہ اسلامک کلاسز کے جن طلباء وطالبات نے سالانہ آخری انجمن میں اپنے اپنے علمی لیاقت کا مظاہرہ کیا ان میں سے مخصوص بچوں کے اسماء مندرجہ ذیل ہیں(1) عزیزم محمد امان ابن محمد شفیق صدیقی سلمہ درجہ پنجم (2) عزیزم عبدالرزاق ابن عبدالتواب سلمہ درجہ پنجم (3) عزیزہ اقراء صدیقی بنت عبدالخالق سلمہا درجہ چہارم (4) عزیزہ شادماں فرحین بنت عبدالتواب سلمہا درجہ چہارم (5) عزیزم محمد فرقان ابن عبدالغفار درجہ چہارم (6) عزیزم خان محمد عاصم ابن عبدالحکیم سلمہ درجہ چہارم (7) عزیزہ ام کلثوم بنت عبدالحکیم سلمہا درجہ سوم (8) عزیزہ الفیہ بنت نواب علی چودھری سلمہا درجہ سوم (9) عزیزم خان یاسر ابن عبدالحسیب سلمہ درجہ سوم (10) عزیزہ الاشباع بنت نواب علی سلمہا درجہ دوم (11)عزیزہ جویریہ بنت احمد حسین سلمہا درجہ دوم (12) عزیزہ ادیبہ نایاب علی سلمہا درجہ دوم (13) عزیزہ آیت جہاں بنت محمدسلیم سلمہا درجہ دوم (14) عزیزہ عفراء بنت فیروز خان سلمہا درجہ دوم (15) عزیزہ شائستہ بنت قسمت علی سلمہا درجہ اول (16) عزیزہ مہوش بنت ماجد علی انصاری سلمہا درجہ اول ان مخصوص بچوں کے ساتھ مدرسہ کے تمام بچوں نے پروگرام میں شرکت کیا مندرجہ بالا پروگرام میں مسجد اہلحدیث و مدرسہ اسلامک کلاسز کے ذمہداران و منتظمین کے ساتھ جناب نیاز احمد صاحب ٹرانسپورٹ والے جناب عبدالصمد عرف بھانو صاحب جناب محمد عالم صاحب جناب محمد فاروق صاحب جناب محمد سراج صاحب جناب عبدالحفیظ صاحب جناب ندیم احمد صاحب جناب عبدالخالق صاحب جناب جاوید احمد صاحب جناب عبدالحکیم صاحب فضیلۃ الشیخ امیراللہ فیضی صاحب و جملہ منتظمین و ذمہداران کے ساتھ نور علی نور وقت یہ ہوا کہ اس عظیم الشان برنامج میں اترپردیش مشرق کے ضلع سدھارتھ نگر کے اسلامی بچیوں کے ممتاز و منفرد ادارہ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات تلسیاپور چوراہا ڈھبروا تھانہ بڑھنی بلاک کے مبلغ و مفکر اسلام فضیلۃ الشیخ الحاج مولانا مقیم الدین مدنی حفظہ اللہ کے مندوب سید عرفان الحق ہاشمی صاحب بھی شریک ہوئے برسبیل تذکرہ اس بات کو بھی عرض کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ مسجد اہلحدیث و مدرسہ الحکمہ اسلامک کلاسز کی بنیاد عالیجناب مولانا محمد جمیل فیضی صاحب بلڈر حاجی محمد یحییٰ صاحب جناب محمد حنیف سیٹھ صاحب نے 1982عیسوی میں رکھی مدرسہ کے پہلے مدرس ضلع سدھارتھ نگر کے مشہور و معروف گاؤں موضع سمرا کے فضیلۃ الشیخ مولانا برکت اللہ رحمہ اللہ رہے جنھوں نے گزشتہ سال 2023عیسوی میں داعی اجل کو لبیک کہامدرسہ الحکمہ اسلامک کلاسز کے جملہ خصوصیات میں سے دو عظیم خصوصیتیں یہ بھی ہیں کہ اس مدرسہ کی تدریسی خدمات دنیائے خطابت کے اظہر من الشمس حافظ الحدیث مقرر و خطیب فضیلۃ الشیخ جلال الدین قاسمی حفظہ اللہ بھی کرچکے ہیں نیز عالمی شہرت یافتہ ادارہ جامعہ سنابل کے فارغ التحصیل ممتاز عالم دین فضیلۃ الشیخ محمد عاطف سنابلی حفظہ اللہ نے کیں بروقت مدرسہ کی تعلیمی خدمات فضیلۃ الشیخ حافظ رفیع الدین عثمانی سنابلی حفظہ اللہ فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین فیضی حفظہ اللہ فضیلۃ الشیخ حافظ محمد ضمیر سلفی حفظہ اللہ فضیلۃ الشیخ عبدالخالق سلفی حفظہ اللہ کے ذریعہ ہو رہی ہیں اللہ ربّ العالمین اس مدرسہ کے تمام منسلکین کو سلامت رکھتے ہوئے مدرسے کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے
previous post