Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

حقانی ایوارڈ سے ائمہ مساجد سرفراز ہوں گے:اسلم حقانی

ائمہ کرام کی مجلس میں سیمنار سے متعلق پاس ہوئے کئی اہم قراداد * حاضر ائمہ نے سیمنار کامیاب بنانے کی بھرپور یقین دہانی کرائی

صاحب گنج جھارکھنڈ (پریس ریلیز) ائمہ مساجد کی اہم نشست برخواست ہوئی یہ مجلس الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی بڑا سوناکوڑ میں منعقد ہوئی ملی جانکاری کے مطابق گذشتہ کل ادارہ الفلاح نے ائمہ مساجد کی ہمہ جہات خدمات کو دیکھتے ہوئے مفتی حقانی صاحب رحمہ اللہ کی شخصیت حیات وخدمات پر منعقد ہونے والے سیمنار کی تیاریوں کے پیش نظر ایک اہم نشست بلائی
نشست میں ائمہ مساجد نے الفلاح کی آواز پر لبیک کہتےہوئے حاضری دی اور سیمنار سے متعلق کئی اہم پہلؤوں پر گفت شنید کیا بہترین مشوروں سے نوازا وہیں اسے کامیاب کرنےکے‌لئے ہر ممکن تعاون پیش کرنے کا وعدہ کیا اور مکمل یقین دہانی کرائی
خیال رہے کہ مجلس میں خطاب کرتے ہوئے شیخ اسلم حقانی ڈائرکٹر الفلاح نےائمہ مساجد کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ منصب امامت نہایت ہی اہم منصب ہے آپ بڑے خوش نصیب ہیں کہ امامت کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں یقننا سماج ومعاشرہ کی ترقی آپ کی اداؤں میں مضمرہے پھر حقانی صاحب نے سیمنار کی اہمیت وافادیت پرروشنی ڈالی اور بتایا کہ جھارکھنڈ میں کسی اہم علمی وفنی شخصیت پر یہ پہلا سیمنار ہے اسے کامیاب بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے
ذکر رہے کہ ڈائرکٹر نے سیمنار کے جھلکیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے واضح اعلان کیا کہ اس موقع پر مفتی صاحب کی کتابوں کا اہم علمی ہستیوں کے ہاتھوں اجرا ہوگا اور ائمہ کرام حقانی ایوارڈ سے نوازے جائیں گے ان شاءاللہ
خیال رہے مجلس میں الفلاح کے سینئر عربی استاد شیخ صفی الرحمن سلفی نے بھی اپنے قیمیتی خیالات واحساسات کااظہار کیا انکی بھر تائید ہوئی
نہایت ہی خیر وخوبی کے ساتھ ائمہ کرام یہ خصوصی نشست ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوکر ظہر تک جاری رہتے ہوئے اختتام کو پہنچی جبکہ صاحب گنج وپاکوڑ سے مولانا سرفراز ریاضی صاحب مولانا معراج اصلاحی صاحب مولانا ثاقب صاحب مولانا عبدالشکور صاحب مولانا اجمل صاحب خصوصی طورپر موجودتھے

Related posts

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ غیر مشروط حمایت دے گی

Siyasi Manzar

بی جے پی اقلیتی مورچہ پی ایم مودی کی قیادت میں اقتدار کی ہیٹ ٹرک بنانے میں مصروف

Siyasi Manzar

ماہِ رمضان امت مسلمہ کے لئے ایک عظیم نعمت:بشیرنظامی

Siyasi Manzar

Leave a Comment