Siyasi Manzar
قومی خبریں

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں اندوہناک بس حادثہ، 38 کی موت  Jammu and Kashmir’s Doda,

17 زخمی، کئی کی حالت تشویشناک ،تین بسوںکے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی ضد میں ہوا حادثہ ، 300 میٹر گہری کھائی میں گری بس، ایل جی منوج سنہا کا اظہارِ غم

سرینگر،15نومبر،جموں ڈویڑن کے ڈوڈہ ضلع میں ایک اندوہناک سڑک حادثہ پیش ا?یا ہے۔ ضلع کے اسّر میں ایک بس بے قابو ہو کر تقریباً 300 فیٹ گہرے گڈھے میں جا گری جس کی وجہ سے بس میں سوار 38 مسافروں کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں 17 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جن میں سے کچھ کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ حادثہ کی خبر ملنے کے بعد لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اظہارِ غم کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بس کشتواڑ سے جموں کی طرف جا رہی تھی۔ اس حادثہ کی خبر ملتے ہی آس پاس کے لوگ جائے وقوع پر پہنچے اور پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے جی ایم سی ڈوڈہ لے جایا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ 2 زخمیوں کی حالت نازک دیکھتے ہوئے انھیں جی ایم سی جموں کے لیے ریفر کیا گیا، لیکن ان کی راستے میں ہی موت ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی جانکاری کے مطابق اس راستہ پر تین بسیں ایک ساتھ چل رہی تھیں اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں یہ بڑا حادثہ ہوا۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ ضلع ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی ڈوڈہ سمیت دیگر کئی افسران جی ایم سی ڈوڈہ پہنچ گئے ہیں۔ ایک افسر نے بتایا کہ زخمیوں کو فوراً مناسب علاج ملے، اس کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

Related posts

Congress Menifesto For Rajasthan: راجستھان: کانگریس کا انتخابی منشور جاری،4لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں

Siyasi Manzar

متحدہ عرب امارات اور ہندوستان سرسبز اور خوشحال مستقبل کی تشکیل میں شراکت دار:مودی

Siyasi Manzar

اسلام کے وجودکیلئے مدارس لازمی:مولانا ارشدمدنی Maulana Arshad Madani

Siyasi Manzar

Leave a Comment