وزیر شرن پرکاش پاٹل نے وزیر اعلی کی جانب سے ایس ڈی پی آئی کے تین مطالبات پر مشتمل عرضداشت حاصل کیا
بیلگام۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کرناٹک کی جانب سے کانتا راج کمیشن کی ذات پات کی مردم شماری رپورٹ کو قبول کرکے اسے عام کرنے، سداشیو کمیشن کی رپورٹ کی بنیا د پر اندرونی ریزرویشن لاگو کئے جانے اور 2Bریزویشن کو بحا ل کرنے اور اسے بڑھا کر 8%فیصد کرنے کے تین اہم مطالبات کو لیکر سماجی انصاف کیلئے امبیڈکر جاتھا کا آغاز گزشتہ 6دسمبر 2023کو ودھان سودھا بنگلور سے ہوا تھا اور یہ جاتھا ریاست کے تقریبا 10اضلاع جس میں ٹمکور، چتردرگا،وجیا نگر، کوپل، رائچور، یادگیر، بیجاپور اور باگلکوٹ سے ہوتے ہوئے 11دسمبر کوسوورنا سودھا، بیلگام کے قریب اختتام پذیر ہوا۔ ریلی کے اختتام میں سوورنا سودھا کے قریب جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اس مہم کے کنوینر اور پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری بی آر بھاسکر پرساد نے کہا کہ سدارامیا نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو اسمبلی کے پہلے اجلاس میں کانتاراج کمیشن کی رپورٹ کو عوام کے سامنے لانے اور 2Bریزرویشن کو بحال کریں گے۔ بھاسکر پرساد نے الزام لگایا کہ حکومت اقتدار میں آنے کے بعد عوا کو دھوکہ دے رہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر عبدالمجید نے اپنی تقریر میں کہا کہ "سماجی انصاف کے تحت ریاست کے تمام شہریوں کو مساوی مواقع، حقوق اور وسائل کی تقسیم ہونی چاہئے۔ تمام پارٹیوں کا کہنا ہے کہ ہم سب کو یکساں حقوق اور مواقع فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن جب ان کی پارٹی کی حکومت آتی ہے تو وہ مظلوم اور غیر مراعات یافتہ طبقوں کے ساتھ غداری کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کوفوری طور پرکانتاراج کمیشن رپورٹ کو قبول کرکے اسے منظر عام کرناچاہئے اورسداشیو کمیشن کی رپورٹ کو مرکزی حکومت کو سفار ش کرنی چاہئے۔ اجلاس میں تشریف لاکر کرناٹک کے میڈیل ایجوکیشن اینڈ سکل ڈیولپمنٹ کے وزیر شرن پرکاش پاٹل نے وزیر اعلی سدارامیا سے مخاطب مذکورہ تین مطالبات پر مشتمل عرضداشت کو حاصل کیا۔ریاستی جنر ل سکریتری افسر کوڈلی پیٹ نے 2Bریزرویشن کو 4فیصد سے بڑھا کر 8%فیصد کرنے کا مطالبہ کیا جو اس مہم کا اہم مطالبہ ہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی کمیٹی رکن ریاض کذمبو نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اگر ایس ڈی پی آئی پارٹی کے مطالبات کا جواب نہیں دیا گیا تو آنے والے دنوں میں پارٹی اس لڑائی کو تیز کردے گی اور حکومت کے لیے اسے روکنا ناممکن ہوسکتا ہے”۔اس جلسہ میں قومی کمیٹی کے رکن عبدالحنان، ریاستی خزانچی اسحاق خالد حسین، ریاستی سکریٹریان آنند میتابل،مجاہد پاشاہ، اشرف ماچاراور ریاستی کمیٹی رکن امجد خان میسور، یمنا پا گنڈال، رمضان کڈیوال اور کسان لیڈران سمیت ہزاروں پارٹی کارکنان اور عوام موجود رہے۔
next post