Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

 الفلاح فاؤنڈیشن کی خون عطیہ بیداری مہم سے جڑیں عوام: معراج خان 

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے بچائ مریضوں کی جان
آعظم گڑھ،15جنوری (نامہ نگار)  627 مریضوں کو ہزاروں یونٹس خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) ایک بار پھر متعدد مریضوں کیلئے رحمت بن کر سامنے آئ ہے۔تنظیم کے فعال رکن حافظ وامق شیرازی کی کوششوں سے ضلع جونپور کے موضع ہڑئ کے وسیم کے والد کو مفت خون ملا۔وسیم کے والد کیلئے سماجی کارکن عادل نے جونپور کے ایک بلڈ بینک میں خون عطیہ کیا۔وہیں الفلاح فاؤنڈیشن رکن اور سیکڑوں مریضوں کی جان بچانے والے شاہ گنج باشندہ اسمعیل شیخ کی کوششوں سے الفلاح  فائونڈیشن کےصابر ماہلی کے ایک رشتہ دار کیلئے عبید شیخ نے مفت خون عطیہ کیا۔عبید 2008 سے لگاتار خون عطیہ کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ الفلاح فاؤنڈیشن رکن اور چاند پٹی باشندہ ارقم شیخ نے بھی ایک مریض  کیلئے خون عطیہ کیا۔واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن فروری ماہ سے ملک گیر پیمانے پر خون عطیہ بیداری مہم چلانے جا رہی ہے۔اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے الفلاح فاؤنڈیشن کے میڈیا انچارج معراج خان نے بتایا کہ خون عطیہ کیلئے ملک کے تمام باشندوں کو بیدار کرنے کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن نے کمر کس لی ہے۔انہوں نے عوام سے الفلاح فاؤنڈیشن کی خون عطیہ بیداری مہم سے جڑنے کی اپیل کی۔

 

Related posts

تمام مذاہب کا احترام کرتے ہوئے ہمیں اپنے ملک اور معاشرے کے لیے کام کرنے کی ترغیب دینی چاہیے: شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیا نوی

Siyasi Manzar

تعلیمی انعامی مسابقہ ضلعی جمعیت اہل حدیث پالگھرکا ایک عظیم کام:ابو تحسین پرویزعالم عطاءاللہ رحمانی مدنی

Siyasi Manzar

بی جے پی نفرت انگیز ایجنڈے کے ساتھ لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے جو ملک کی سلامتی اور سالمیت کے لیے تباہ کن ہے: ایس ڈی پی آئی

Siyasi Manzar

Leave a Comment