علما و دانشوران نے کلمات تبریک و دعائے خیر سے نوازا
گورکھپور05دسمبر(پریس ریلیز) سالانہ جلسۂ سیرت النبی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ایم ایس آئی انٹر کالج، بخشی پور میں ہونے والے قرأت، تقریر، نعت پاک اور اسلامی کوئز کے مقابلوں شرکت کر مدرسہ رضائے مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم، چنگی شہید ترکمان پور نے صوبائی سطح کے ٣٢/ مدارس کی ٹیموں میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے، تمام مدارس سے سینکڑوں طلبہ نے مقابلوں شرکت کی تھی، مدرسہ رضائے مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے نعتیہ مقابلے میں رحمت علی، تقریری مقابلے میں سیف علی، اسلامی کوئز مقابلے میں محمد اشرف اور قرأت مقابلے میں محمد سراج الدین نے حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، اس کامیابی پر علما کرام و دانشوران نے مدرسہ کے طلبہ، اساتذہ و منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔
مرکزی مدینہ جامع مسجد، ریتی چوک کے امام مفتی معراج احمد القادری منانی نے کہا کہ مہنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ دنیوی و اخروی اعزاز سے ہمیشہ مالامال ہوتے ہیں، مدرسہ رضائے مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے کامیاب طلبہ، اساتذہ و دیگر معاونین قابل مبارکباد ہیں ان لوگوں سے عبرت حاصل کر دیگر طلبہ و مدارس کو بھی آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
نائب قاضی مفتی محمد اظہر شمسی نے مدرسے کے بچوں و اساتذہ کو دعائے خیر و کلمات تبریک پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کیں۔
مولانا دانش رضا اشرفی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات نے دنیوی و اخروی بھلائیوں کا سرچشمہ علم کو ہی قرار دیا ہے جو شرعی و اخلاقی حدوں میں رہ کر حاصل کیا جائے، تعلیم کی بدولت ہی انسان معاشرے میں اپنا مقام حاصل کرتا ہے، دین اسلام تعلیم کو عام کرنے اور جہالت و رذالت کو ختم کرنے کا علمبردار ہے، مدرسہ رضائے مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ کے طلبہ کا ایم ایس آئی انٹر کالج میں منعقد مقابلے میں دوسرا مقام حاصل کرنا ایک عظیم کامیابی ہے، ہم اہل مدارس سے مزید روشن اور تابناک کامیابیوں کی امید رکھتے ہیں۔
سینئر صحافی سید فرحان احمد نے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری امیدیں آپ سے اور آپ کے ادارے سے وابستہ ہیں ایسے میں آپ کی ذمہداری مزید بڑھ جاتی ہے کہ آپ خوب محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کر ہماری امیدیں بر لائیں، مدرسے کے طلبہ، اساتذہ و منتظمین کو یہ نمایاں کامیابی خوب مبارک ہو۔
علاوہ ازیں میاں صاحب اسلامیہ انٹر کالج کے ٹیچرز و دیگر مخیر حضرات نے بھی مدرسہ رضائے مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے طلبہ و اہل کاروں کو مبارکباد پیش کی۔