Siyasi Manzar
کھیل

روہت شرما کے ٹسٹ کرکٹ میں چارہزاررن مکمل

سید پرویز قیصر
انگلینڈ کے رانچی میں کھیلے گئے پانچ ٹسٹ میچوں کی سریز کے چوتھے ٹسٹ کے چوتھے دن ہندوستان کی دوسری اننگ میں روہت شرما نے 99 منٹ میں81 بالوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 55 رن بنائے۔ اپنی اس اننگ کے دوران وہ ٹسٹ کرکٹ میں اپنے چار ہزار رن مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ ٹسٹ کرکٹ میں چار ہزار رن بنانے والے وہ ہندوستان کے17 ویں اور کل ملاکر142 ویں بلے باز بنے۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے ہندوستان کے کپتان نے2013 سے اب تک جو58 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں انکی100 اننگوں میں44.82 کی اوسط اور56.90 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ گیارہ سنچریوں اور17 نصف سنچریوں کی مدد سے4034 رن بنائے ہیں۔ وہ پانچ مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور212 ر ن ہے جو انہوں نے رانچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف اکتوبر2019 میں255 بالوں پر28 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔
ہندوستان کی جانب سے ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے سچن ٹنڈولکر ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے1989 اور2013 کے درمیان جو200 ٹسٹ کھیلے انکی329 اننگوں میں53.78 کی اوسط کے ساتھ51 سنچریوں اور68 نصف سنچریوں کی مدد سے15921 رن بنائے تھے۔ وہ14 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر248 رن ہے جو انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ میں دسمبر2004 کو 552 منٹ میں379 بالوں پر35 چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔
راہول ڈراوڈ نے 1996 اور2012 کے درمیان جو164 ٹسٹ میچ کھیلے انکی286 اننگوں میں52.31 کی اوسط اور42.51 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ36 سنچریوں اور63 نصف سنچریوں کی مدد سے13288 رن بنائے تھے۔ وہ8 مرتبہ صفر کا شکار ہوئے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور270 رن ہے جو انہوں نے پاکستان کے خلاف اپریل2004 میں740 منٹ میں495 بالوں پر34 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے راولپنڈی میں بنایا تھا۔ وہ ہندوستان کے دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔
ٹسٹ کرکٹ میں ہندوستان کی جانب سے تیسرے سب سے زیادہ رن سنیل گواسکر نے بنائے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے 1971 اور1987 کے درمیان جو125 ٹسٹ کھیلے تھے انکی 214 اننگوں میں51.12 کی اوسط کے ساتھ34 سنچریوں اور45 نصف سنچریوں کی مدد سے10122 رن بنائے تھے۔ وہ12 مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر 236 رن ہے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چنئی میں دسمبر 1983 میں کھیلے گئے ٹسٹ میں644 منٹ میں425 بالوں پر23 چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔
وراٹ کوہلی (113ٹسٹ میچوں میں8848 رن)، وینکٹ سائی لکشمن (134 ٹسٹ میچوں میں8781 رن)، وریندر سہواگ (103 ٹسٹ میچوںمیں8503 رن) سورو گنگولی (113 ٹسٹ میچوں میں7212 رن)، چتیشور پجارا(103 ٹسٹ میچوں میں7195 رنٌ)، دلیپ وینگ سرکر (116ٹسٹ میچوں میں6868 رن)، محمد اظہر الدین (99 ٹسٹ میچوں میں6215 رن)، گنڈپا وشواناتھ (91 ٹسٹ میچوں میں6080 رن)، کپل دیو (131 ٹسٹ میچوں میں5248 رنٌ)، اجنکیہ رہانے (85 ٹسٹ میچوں میں5077 رنٌ)، مہندر سنگھ دھونی (90 ٹسٹ میچوں میں4876 رن ) مہندر امرناتھ (69 ٹسٹ میچوں میں4378 رن ) اور گوتم گمبھیر (58 ٹسٹ میچوں میں4154 رن) نے بھی ہندوستان کے لئے ٹسٹ کرکٹ میں چار ہزار سے زیادہ رن بنائے ہیں۔

Related posts

نیوزی لینڈ کی جیت سے پاکستان کے خواب چکنا چور… سیمی فائنل کا لائن اپ تیار

Siyasi Manzar

بنگلہ دیش نے سری لنکاکو 3 وکٹ سے دی شکست

Siyasi Manzar

کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میچ آج دوپہر دو بجے سےہوگاشروع دو عالمی چیمپئن ٹیم کے درمیان IND vs AUS Final

Siyasi Manzar

Leave a Comment