Siyasi Manzar
Blog علاقائی خبریں

تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا: مفتیہ غازیہ

ترکمان پور میں خواتین کی ماہانہ محفل منعقد

گورکھپور(پریس ریلیز) اتوار کے روز مکتب اسلامیات ترکمان پور میں "بزم کنیزاں عائشہ” رضی اللہ تعالی عنہا کے نام سے خواتین کا اجتماع منعقد ہوا، فضا خاتون نے تلاوت قرآن پاک، حمد و نعت عنایہ فاطمہ، ثنا خان اور نور صبا نے پیش کی، عاصمہ خاتون، نور جہاں اور کتاب النسا نے محفل کی صدارت کی، نظامت کے فرائض فلک خاتون نے انجام دیے، عالمات نے خواتین کو تعلیم کی اہمیت اور دیگر احکام شرعیہ سے آگاہ کرایا۔ خصوصی معلمہ مفتیہ غازیہ خانم امجدی نے کہا کہ تعلیم خواتین کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اگر گھر کی خواتین تعلیم یافتہ ہوں تو اس کا بچوں کی پرورش پر بھی مثبت اثر پڑتا ہے، ماں بچوں کی پہلی استاد ہوتی ہے، اس لیے اگر خواتین بہتر دینی تعلیم حاصل کریں تو گھر کے بچے بھی اچھی پرورش اور اعلی اخلاقی قدروں سے آشنا ہو کر زندگی کی شاہراہیں طے کر سکیں گے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ مدارس اور اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو معیاری تعلیم پر توجہ دینی چاہیے، معاشرے اور ملک کی ترقی کے لیے لڑکیوں کی تعلیم بھی بے حد مہم ہے، لہذا خود تعلیم حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں اور لڑکوں اور لڑکیوں کو بھی تعلیم ضرور دیں۔ ادیبہ فاطمہ نے کہا کہ زندگی کا مقصد اللہ تعالی کی عبادت کرنا اور اللہ تعالی اور رسول پاک صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے احکامات کے مطابق خود کو ڈھالنا ہے، مسلم معاشرے میں تعلیم کی شدید کمی ہے، جس کی وجہ سے مسائل گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، اس میں بہتری لانے کے لیے معاشرے کے دانشور طبقے کو آگے آکر عملی کام کرنے کی ضرورت ہے، تعلیم کی روشنی انسان کو برائیوں سے روکتی ہے اور نیک بناتی ہے، کسی بھی معاشرے یا ملک کی ترقی اور بہتری کے لیے بچوں کی تعلیم بہت ضروری ہے۔آخر میں درود و سلام پڑھ ملک میں امن و امان اور دین کی سربلندی کے لیے دعائیں مانگی گئیں، محفل میں خوشی نور، حفظہ کریم، شازیہ خاتون، انجم آرا، مسکان، تمنا، مریم، شفا خاتون، طیبہ نور، کلثوم فاطمہ، ثانیہ خاتون، عفینہ خاتون، مریم خاتون، شبینہ خاتون، صبا پروین، نورصبا اور دیگر خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Related posts

ماہِ رمضان امت مسلمہ کے لئے ایک عظیم نعمت:بشیرنظامی

Siyasi Manzar

قرب قیامت خلافت اسلامیہ کا مرکز و محور ارض مقدسہ بیت المقدس ہوگی!

Siyasi Manzar

جمعیت الشبان المسلمين کااجلاس عام ومدرسہ تحفیظ القرآن کےحفاظ کی دستاربندی

Siyasi Manzar

Leave a Comment