Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) آئندہ برس سے "خون عطیہ بیداری "ملک گیر تحریک چلائے گی

تحریک سے عوام کو خون حاصل کرنے میں بہت آسانیاں ہوں گی:ذاکر حسین

آعظم گڑھ، (پریس ریلیز) مذہب،ذات سے اوپر اٹھ کر 620 مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے آج میڈیا کیلئے جاری پریس نوٹ میں بتایا کہ تنظیم خون عطیہ بیداری کو لیکر 2024 میں ملک گیر تحریک شروع کرے گی۔تنظیم کے بانی ذاکر حسین نے کہا کہ مریضوں کو خون مہیا کرانے کیلئے سب سے ضروری ہیکہ عوام کو خون عطیہ کے تیئں بیدار کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی بیشتر افراد کو اس بات کا علم نہیں ہیکہ ضرورت پڑنے پر خون کیسے حاصل کیا جائے۔آئندہ برس سے شروع ہونے والی تنظیم کی تحریک سے عوام کو خون حاصل کرنے میں بہت آسانیاں ہوں گی۔اس موقع پر ذاکر حسین نے ایک بار پھر لوگوں سے ایک دوسرے کی بلا مفاد مدد کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اگر ہم نے ایک دوسرے کی مدد کا ماحول نہیں بنایا تو سماج کے حالات بد سے بدتر ہو جائیں گے۔ذاکر حسین نے عوام سے بلڈ ڈونیٹ کرنے کی اپیل دہرائ۔واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن نے چار سال کے عرصہ میں سیکڑوں مریضوں کو مفت کئ ہزار یونٹس خون مہیا کرایا ہے۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے معراج خان،نعمان سنجری،اسمعیل شیخ،یاسر پٹھان،آفتاب احمد،یاسر نواز،محفوظ آعظمی،ابو شحمہ قریشی سمیت دیگر نے خون عطیہ بیداری تحریک کو گھر گھر پہنچانے کا عزم ظاہر کیا۔

Related posts

حج کو آسان اور ڈیجیٹل بنانے کی سعودی حکومت کی کاوشیں قابل ستائش

Siyasi Manzar

 اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے ورلڈ کپ فائنل میچ کے لیے میگا پلان تیار کیا

Siyasi Manzar

معھد عبداللہ بن مسعودلتحفیظ القرآن میں سالانہ تعلیمی مظاہرہ ودستاربندی کاانعقاد

Siyasi Manzar

Leave a Comment